18 سالہ نظر آنے کے لیے 47 سالہ امریکی کا سالانہ 20 لاکھ ڈالر کا خرچ

ابدی جوانی کی تلاش میں نو عمر بیٹے کے خون کے پلازما کا استعمال کرنے والے کروڑ پتی امریکی تاجر کو بتایا گیا کہ عمر کی تین دہائیوں کے فرق کے باوجود وہ اب بیٹے کی عمر کے دکھائی دیتے ہیں۔

برائن جانسن نے بتایا کہ انہوں نے دوبارہ 18 سال کا دکھنے کے لیے 20 لاکھ ڈالر خرچ کیے (ڈسٹن گیلانزا)

کروڑ پتی امریکی شہری، جنہوں نے ابدی جوانی کی تلاش میں نو عمر بیٹے کے خون کے پلازما کا استعمال کیا، کو بتایا گیا ہے کہ عمر کی تین دہائیوں کے فرق کے باوجود وہ اب بیٹے کی عمر کے دکھائی دیتے ہیں۔

47 سالہ برائن جانسن نے 2013 میں اپنی ٹیکنالوجی کمپنی برین ٹری وینمو کو اسی کروڑ ڈالر میں پے پال کو فروخت کرنے کے بعد اپنی پوری بالغ زندگی عمر میں اضافے کو روکنے کے لیے وقف کر دی۔

اب وہ دوبارہ 18 سال کا بننے کے لیے سالانہ 20 لاکھ ڈالر خرچ کرتے ہیں۔ ان کے بیٹے کی عمر 18 سال ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کاروباری شخصیت نے بالغ افراد کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے بچوں کو ’موت سے بچ نکلنے‘ کے طریقے سکھائیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ طویل زندگی کے لیے وہ سادہ طریقوں سے کام لیتے ہیں۔ مثال کے طور پر اچھی طرح سوتے ہیں، صحت مند خوراک کھاتے ہیں، ورزش کرتے ہیں اور دوستوں اور قریبی لوگوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔
تاہم جیسا کہ جانسن پہلے انکشاف کر چکے ہیں، وہ دوبارہ 18 سال کا بننے کے لیے انتہائی طریقے آزمانے کو تیار ہیں، جن میں ان کے بیٹے، جو اس وقت 17 سال کے ہیں اور 70 سالہ والد کے ساتھ ’دنیا کا پہلا کثیر النسلی پلازمہ تبادلہ‘ بھی شامل ہے۔

لیکن 30 ڈاکٹروں کی ٹیم کی اس امید پر کہ اس سے دماغ کے زوال پذیر ہونے کی رفتار کم کرنے میں مدد ملے گی، انہوں نے بتایا کہ ’کوئی فائدہ نہیں ہوا۔‘

بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ’نوجوان کے ساتھ پلازمے کا تبادلہ ہو سکتا ہے کہ زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے جسمانی طور پر یا بعض حالتوں میں فائدہ مند ہو لیکن میرے معاملے میں یہ عمل فائدے کے اعتبار سے میرے موجودہ طریقوں میں سب سے اوپر نہیں۔‘

لیکن اگر اس سوشل میڈیا پوسٹ پر ردعمل کو رہنمائی کے طور پر لیا جائے تو جانسن کے ’موجودہ طریقے‘ جن میں کاسمیٹک سرجری بھی شامل ہے، کام کر رہے ہیں۔

 

سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے کمنٹ میں بس اتنا لکھا تھا کہ ’آپ اتنے جوان اور صحت مند دکھائی دے رہے ہیں کہ لوگ آپ کے بیٹے کو آپ کا بھائی سمجھیں گے۔‘

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے سوال پوچھا کہ ’والد کون ہے اور بیٹا کون؟‘

تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’آپ لوگ یقیناً آپس میں بھائی دکھائی دیتے ہیں۔ آپ اتنے جوان دکھائی دے رہے ہیں کہ جوانی کا اولمپک مقابلہ جیت جائیں گے۔‘

لیکن کروڑ پتی جانسن کو اس بات سے سروکار نہیں کہ سوشل میڈیا صارف کیا کہہ رہے ہیں بلکہ حال ہی میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سائنسی طور پر بڑھاپے کے عمل کو اس حد تک سست کر دیا ہے کہ وہ صرف ہر 19 ماہ بعد اپنی سالگرہ مناتے ہیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے یہ بڑی کامیابی فولس سٹاٹن جین تھراپی نامی عمل کے ذریعے حاصل کی جس کا آغاز انہوں نے گذشتہ سال ستمبر میں کیا۔

فولس سٹاٹن جین تھراپی ابتدائی طور پر چوہوں پر کیے گئے تجربات میں کامیاب ثابت ہوئی۔ اس عمل سے جسم میں فولس سٹاٹن کی پیدوار بڑھ جاتی ہے۔ فولس سٹاٹن ایسی پروٹین ہے جو پٹھوں کی افرائش، سوزش کے علاج اوربچے پیدا کرنے کی صلاحیت میں استعمال ہوتی ہے۔

جانسن نے 18 جون کو سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ ’میرے پٹھوں میں سات فیصد بہتری آئی جو (پہلے ہی 99 فیصد لوگوں سے زیادہ ہے۔) (ٹیکہ لگنے کے دو ہفتے بعد) فولس سٹاٹن کی مقدار میں 160 فیصد اضافہ ہو گیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اب ان کی عمر بڑھنے کی رفتار 0.64 ہے جسے وہ ’ذاتی طور پر بہترین‘ قرار دیتے ہیں۔

اگرچہ جانسن اس پیشرفت سے واضح طور پر خوش تھے لیکن بعد ازاں جون میں انہوں نے وقت کو روکنے کے لیے ایک اور طریقہ کار اختیار کیا۔

ان کے پاس ’18 سال کا بننے کے مقصد سے جدید تھراپی‘ تھی، جس میں انہوں نے 30 کروڑ نوجوان سویڈش بون میرو مزن کیمل سٹیم سیلز کے ٹیکے کو کندھوں، کولہوں (اور) جوڑوں میں لگوایا۔

انہوں نے تسلیم کیاکہ ’نیند، خوراک اور ورزش بنیادی نکات ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’علاج کے جدید ترین طریقے جوان بننے کے لیے ہمارے امکانات مزید بڑھا دیتے ہیں اورہم طویل عرصے زندہ رہ سکتے ہیں۔‘

قبل ازیں انہوں نے دی انڈپینڈنٹ کو بتایا کہ ماضی میں ان کا طرز زندگی بہت غیر صحت مند ہوا کرتا تھا لیکن ’جس قدر ممکن ہو بہتر انداز میں اپنا خیال رکھنے‘ کے لیے نظام وضع کیا جس کے بعد ان کی زندگی بدل گئی۔

انہوں نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’میرا معمول بہت زیادہ نقصان دہ تھا اور خاص طور پر شام کو سات بجے میں اپنا تناؤ کم کرنے کے لیے کھانا کھاتا تھا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’اس سے میرے وزن میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا اور نیند خراب ہو گئی جس کا نتیجہ یہ نکلا زندگی میں اچھا محسوس ہونا ختم ہو گیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے بنیادی طور پر اپنا خیال رکھنا بند کر دیا اور اس کی جگہ ایسا نظام وضع کیا جو مجھ سے بہتر میرا خیال رکھتا ہے۔‘

’اس معاملے میں ڈیٹا متاثر کن ہے کہ اگر آپ یہ کام کرتے ہیں اور یہ کام اچھی طرح کرتے ہیں تو آپ اپنی عمر میں اضافے کی رفتار کم کر سکتے ہیں۔‘

’آپ کے جسم پر ڈرامائی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ بنیادی طور پریہ بات بتائی جا رہی ہے کہ وہ کام کرنے لائق ہیں جن کے بارے میں ہم سب کو بتایا جاتا ہے۔

’اور اگر آپ یہ کام جانفشانی سے انجام دیتے ہیں تو آپ عمر میں اضافے کی رفتار اور مجموعی صحت کے معاملے میں بامعنی نتائج کی توقع کر سکتے ہیں۔ منصوبے کے موجودہ مرحلے میں بات عمر میں اضافے کی رفتار کم کرنے کی ہے۔‘

دی انڈپینڈنٹ نے مزید تبصرے کے لیے جانسن کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی صحت