سابق فلسطینی قیدی کا ’تشدد کا انتقام،‘ اسرائیلی جیلر کو قتل کر دیا

ابراہیم منصور، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا تعلق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس سے ہے، نے رواں ماہ مقبوضہ القدس میں اپنے گھر میں موجود اسرائیلی جیل سروس کے افسر کو قتل کیا۔

یوخائی افنی نامی اسرائیلی جیل آفیسر کی لاش مقبوضہ بیت المقدس کے باہر مغربی کنارے کے رہائشی علاقے جیفون الجدیدہ میں ان کے گھر میں پائی گئی (ٹائمز آف اسرائیل/سوشل میڈیا)

فلسطینی اور اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے منگل کو رپورٹ کیا ہے کہ ایک 23 سالہ فلسطینی نوجوان ابراہیم منصور نے ’دلیرانہ آپریشن‘ میں قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے بدنام اسرائیلی جیل آفیسر کو مار دیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل نامی ویب سائٹ کے مطابق یوخائی افنی نامی اسرائیلی جیل آفیسر کی لاش ان کے گھر میں پائی گئی جسے آگ لگا دی گئی تھی۔ افنی کا مکان مقبوضہ بیت المقدس کے باہر مغربی کنارے کے رہائشی علاقے جیفون الجدیدہ میں واقع ہے۔

پریس ٹی وی کے مطابق ابراہیم منصور، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا تعلق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس سے ہے، نے رواں ماہ مقبوضہ القدس میں اپنے گھر میں موجود اسرائیلی جیل سروس کے افسر کو قتل کیا۔

آزادی پانے والے قیدی ابراہیم، جنہیں حراست میں لیا گیا اور قابض انتظامیہ کی جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، کو گذشتہ اپریل میں رہا کیا گیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے نام نہاد ادارے الشاباک کے مطابق ملزم جنہوں نے 40 سالہ یوخائی افنی کو آٹھ جولائی کو قتل کیا، انہیں حملے کے محض دو دن بعد حراست میں لے لیا گیا تاہم پیر کو ان معلومات کو اشاعت کے لیے کلیئر کیا گیا۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق جس جیل میں افنی کام کر رہے تھے وہاں کے ان کے ساتھیوں نے ان کی غیر موجودگی کو محسوس کیا اور معاملے کی جانچ کے لیے ان کے گھر گئے۔ جب وہ وہاں پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ گھر سے دھواں نکل رہا ہے۔ انہوں نے آگ بجھانے والے عملے کو جائے وقوعہ پر بلایا۔

دو دن بعد 10 جولائی کو، مغربی کنارے کے فلسطینی قصبے بدو سے تعلق رکھنے والے ابراہیم منصور کو اسرائیلی پولیس کے ایلیٹ جيدونيين یونٹ کے ارکان نے حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

منصور کے ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اور الشاباک معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

قدس نیوز نیٹ ورک کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جس میں اسرائیلی جیل افسر کو ان کے گھر پر مارا گیا۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب  فلسطینی قیدیوں پر مسلسل تشدد کی وجہ سے نیگیو جیل کے ڈائریکٹر اور دیگر افسروں کو دھمکیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا