پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق

سعودی عرب کے نمائندے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی قیمتی خدمات کو سراہا۔

پاکستان کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر اور سعودی عرب کی جانب سے معاون وزیر دفاع انجینیئر طلال بن عبداللہ العتیبی 10 اکتوبر 2024 کو ریاض میں اپنے وفود کی سربراہی کرتے ہوئے اجلاس کے دوران موجود ہیں (سعودی وزارت دفاع، ٹوئٹر)

پاکستان، سعودی عرب دو طرفہ دفاعی صنعتی فورم کا ساتواں اجلاس 10 اکتوبر کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوا جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا گیا۔

پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے وفد کی قیادت پاکستان فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر نے کی۔

سعودی عرب کی جانب سے معاون وزیر دفاع انجینئر طلال بن عبداللہ العتیبی نے وفد کی قیادت کی۔

اجلاس کے دوران چیف آف جنرل سٹاف نے رائل سعودی ڈیفنس فورسز کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔

سعودی عرب کے نمائندے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی قیمتی خدمات کو سراہا۔

فورم میں عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور ان کے دفاعی افواج پر اثرات پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس تناظر میں جاری تعاون کے شعبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ نئے شعبوں میں تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔

فورم میں عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور دفاعی افواج پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں نوٹ کیا گیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے پیش نظر اہم صلاحیتوں کے حوالے سے دفاعی صنعتی شعبے میں دونوں بردار ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے۔

اس تناظر میں مختلف شعبوں میں جاری تعاون میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور تعاون کے نئے شعبوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان