نیوزی لینڈ کی 36 سال بعد انڈیا کے خلاف اسی کی سرزمین پر فتح

انڈیا کے شہر بنگلورو میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے انڈین ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر 36 سال بعد انڈیا میں پہلا ٹیسٹ جیت لیا۔

18 اکتوبر، 2024 کی اس تصویر میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رچن رویندرا انڈیا کے خلاف بلے بازی کرتے ہوئے(اے ایف پی)

انڈیا کے شہر بنگلورو میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے انڈین ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر 36 سال بعد انڈیا میں پہلا ٹیسٹ جیت لیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کو میچ کی چوتھی اننگز میں جیت کے لیے 107 رنز درکار تھے جو کیویز نے فقط دو وکٹوں کے نقصان پر پورے کر لیے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ 48 اور رچن رویندرا 39 رنز بنا کر ٹاپ سکوررز رہے۔

اس میچ کے پہلے روز بارش سے متاثر ہونے کے بعد کھیل نہیں ہو سکا تھا جبکہ دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوتے ہی پوری انڈین ٹیم صرف 46 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 402 رنز بنائے تھے جن میں رچن رویندرا کے 134، ڈیوون کونوئے 91 اور ٹم سودھی کے 65 رنز شامل تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈین ٹیم نے دوسری اننگز میں قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 462 بنائے۔

انڈین ٹیم کی جانب سے سرفراز خان نے 150، رشبھ پنت نے 99، ویراٹ کوہلی نے 70 اور روہت شرما نے 52 رنز بنائے۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 107 رنز کا ہدف دو وکٹس کے نقصان پر پورا کر لیا۔ رچن رویندرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

نیوزی لینڈ اس سے قبل انڈین سرزمین پر دو ہی ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہو سکا تھا۔

پہلا ٹیسٹ اس نے 1969 میں گراہم ڈاؤلنگ کی کپتانی میں 167 رنز سے ناگ پور میں جیتا تھا۔

جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ اس نے جان رائٹ کی قیادت میں ونکھڈے میں 136 رنز سے جیتا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ