جاپان کی ٹرینوں میں چاقو کے حملوں سے بچانے والی چھتریاں

جاپان کی ٹرینوں میں مسافروں کو چاقو کے بڑھتے ہوئے حملوں سے بچانے کے لیے بلیڈ پروف چھتریاں متعارف کروائی جائیں گی۔

یہ تصویر 25 جولائی 2024 کو لی گئی ہے، جس میں ایک خاتون کو ٹوکیو سٹیشن پر ایک سبک رفتار ٹرین کے سامنے اپنے بچے کی تصاویر لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے (اے ایف پی)

جاپان کی ریل گاڑیوں میں مسافروں کو چاقو کے بڑھتے ہوئے حملوں سے بچانے کے لیے بلیڈ پروف چھتریاں متعارف کروائی جائیں گی۔

جاپانی کمپنی کنسائی خطے میں 600 ٹرینوں میں تقریباً 1200 ’سٹیب پروف‘، لیکن ہلکے وزن کی چھتریاں متعارف کروا رہی ہے۔ یہ عام چھتریوں سے تقریباً 20 سینٹی میٹر لمبی ہیں، جن میں بہتر دفاع کے لیے مضبوط کینوپی اور موٹے ہینڈلز لگائے گئے ہیں۔

ویسٹ جاپان ریلوے کمپنی (جے آر ویسٹ) یہ اقدام ٹرینوں میں ہونے والے کئی پرتشدد واقعات کے بعد لے رہی ہے، جن میں جولائی 2023 کا حملہ بھی شامل ہے جس میں تین مسافر زخمی ہوئے تھے۔

جاپان پولیس نے گذشتہ سال اوساکا میں ایک 37 سالہ شخص کو ٹرین میں تین افراد کو چاقو مارنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

حملے کے فوراً بعد جب ملزم کو رنکو ٹاؤن سٹیشن سے گرفتار کیا گیا تو اس کے پاس سے تین چاقو برآمد ہوئے تھے۔

زخمیوں میں 20 سالہ ٹرین کنڈکٹر اور 23 اور 79 سالہ دو مسافر شامل تھے، جنہیں ہسپتال میں داخل کروایا گیا لیکن وہ شدید زخمی نہیں تھے۔

مقامی اخبار ’مینیچی‘ کے مطابق ان بلیڈ پروف چھتریوں کو حملہ آور کا سامنا کرتے وقت ڈھال کی طرح استعمال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو اسے پکڑے ہوئے شخص اور حملہ آور کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے کے لیے عام چھتری سے تقریباً 20 سینٹی میٹر زیادہ طویل ہے۔

توقع کی جاتی ہے کہ اس اضافی لمبائی سے ڈھال کے پیچھے موجود دیگر مسافروں کو بحفاظت فرار ہونے کا وقت ملے گا۔

جے آر ویسٹ کے ایک عہدے دار نے کہا: ’حفاظتی ڈھالیں جو اب تک استعمال کی گئی ہیں وہ زیادہ قریب اور بھاری تھیں۔ ہم نے ایک شیلڈ تیار کی ہے جو خواتین ملازمین کے لیے بھی استعمال کرنا آسان ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کی چھتری جیسی شکل اسے دوسرے دفاعی آلات کے مقابلے میں ساسوماٹا نامی روایتی جاپانی ہتھیار کی طرح زیادہ کم جگہ گھیرنے والی، وزن میں ہلکی، رکھنے اور استعمال میں آسان بناتی ہے۔

ساسوماٹا ایک لمبا اور کانٹے والا نیزا نما آلہ ہوتا ہے، جسے گذشتہ سال ٹوکیو میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران دفاع میں استعمال میں لایا گیا تھا۔

جے آر ویسٹ کے صدر کازواکی ہاسی گاوا نے کہا: ’یہ (چھتریاں) کسی حد تک کیریج کے اندر استعمال کی جا سکتی ہیں اور یہ مضبوط ہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں ہم چاہتے ہیں کہ عملہ اس کا جواب دے اور مسافروں کو بحفاظت باہر نکالے۔‘

جاپان میں پرتشدد جرائم شاذ و نادر ہوتے ہیں لیکن چاقو کے کئی حملوں کے خدشات نے ٹرین آپریٹرز کو حال ہی میں حفاظتی اقدامات کو بڑھانے پر مجبور کیا ہے، جس میں مزید کیمرے نصب کرنا اور حفاظتی مشقیں کرنا شامل ہے۔

جے آر ویسٹ کے ایک اور عہدے دار نے ’دا جاپان نیوز‘ کو بتایا: ’ہم اگلے سال اوساکا کانسائی ایکسپو سے پہلے اپنے مسافروں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے اضافی اقدامات کریں گے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی