ٹرمپ کی اسرائیلی قیدیوں کو حلف برداری تک آزاد کرنے کی دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے لیے بھرپور حمایت اور بائیڈن کی کبھی کبھار کی جانے والی تنقید کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، لیکن عالمی سطح پر معاہدے کرنے کی اپنی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 نومبر 2024 کو واشنگٹن میں حیات ریجنسی ہومل میں رپبلکنز کے اجلاس میں شریک ہیں (روئٹرز)

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے عہدہ سنبھالنے تک غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو اس کے بڑے نتائج ہوں گے۔

یہ خطرہ سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے مکمل سفارت کاری کے بعد سامنے آیا ہے جو اب تک کسی معاہدے میں ناکام رہی ہے جس سے غزہ میں اسرائیل کی جنگ اور 14 ماہ قبل قید میں لیے گئے قیدیوں کو آزاد کرایا جا سکے۔

سماجی رابطوں کی وین سائٹ ٹرتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’اگر یرغمالیوں کو 20 جنوری 2025 سے پہلے رہا نہیں کیا گیا، جس تاریخ کو میں فخر کے ساتھ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالوں گا، تو مشرق وسطیٰ کو بھاری قیمت چکانی ہو گی، اور ان ذمہ داروں کے لیے جنہوں نے انسانیت کے خلاف ان مظالم کا ارتکاب کیا۔‘

ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ’وہ ذمہ داروں کو اس سے زیادہ سخت مار ماریں گے جتنی کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی طویل اور معلوم تاریخ میں کسی کو پڑی ہوگی۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے لیے بھرپور حمایت اور بائیڈن کی کبھی کبھار کی جانے والی تنقید کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، لیکن عالمی سطح پر معاہدے کرنے کی اپنی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

حماس نے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر اب تک کا سب سے مہلک حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں 1208 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔

حماس نے حملے کے دوران 251 قیدیوں کو پکڑ لیا، جن میں سے کچھ پہلے ہی ہلاک ہو چکے تھے۔ ان میں سے 97 اب بھی غزہ میں قید ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے دوران 44 ہزار سے زیادہ فلسطینی جان سے جا چکے ہیں۔ ان اعداد و شمار کو اقوام متحدہ مستند قرار دیتی ہے۔

حماس کا موقف

غزہ میں اسرائیلی قیدیوں سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے فلسطینی گروپ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی 14 ماہ کی جنگ میں 33 یرغمالی ہلاک اور کچھ لاپتا ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حماس کا کہنا تھا کہ ’اسرائیل اپنی احمقانہ جنگ سے قیدیوں کو ہمیشہ کے لیے کھو سکتا ہے۔‘

حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کو قیدیوں کے لیے جو کچھ کرنا ہے کرلے اس سے پہلے کہ بہت دیرہو جائے۔

ادھر امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے غزہ میں فائر بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے فوری ڈیل کی تردید کی ہے۔

ایک بیان میں امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا کہ وائٹ ہاؤس غزہ میں فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام کر رہا ہے لیکن ہم اب تک حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ نے نو منتخب امریکی صدر کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے۔

واشنگٹن میں پیر کو معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے ٹرمپ کی مشرق وسطی میں اتحادی ممالک کو دھمکیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ردعمل یا موقف دینے سے گریز کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ