گوگل سٹریٹ ویو سے قتل کے معمے میں ’فیصلہ کن‘ سراغ کیسے ملا؟

سپین کے ایک شمال وسطی علاقے میں لاپتہ ہونے والے کیوبا کے ایک شخص کے کیس کی ایک سال سے زیادہ عرصے سے تحقیقات کی جا رہی تھیں اور اب تفتیش کاروں کو گوگل سٹریٹ ویو کی تصاویر کی مدد سے ’فیصلہ کن‘ سراغ ملا ہے۔

 ایک تصویر میں ایک شخص سرخ گاڑی کی ڈگی میں ایک لاش کے سائز کے تھیلے پر جھکا ہوا نظر آیا (گوگل سٹریٹ ویو)

گوگل سٹریٹ ویو پر دکھائی دینے والی خوفناک تصاویر، جن میں ایک شخص کو باڈی بیگ (انسانی لاش کو رکھنے والا بیگ) گاڑی کے پچھلے حصے میں لوڈ کرتے ہو دیکھا جا سکتا ہے، نے ایک شخص کی گمشدگی کے کیس میں سپین کی پولیس کو ’فیصلہ کن‘ سراغ فراہم کیا ہے۔

سپین کی شمال وسطی میونسپلٹی تاہیوکو (Tajueco) میں ایک سال قبل لاپتہ ہونے والے کیوبا کے ایک شخص کے کیس کی ایک سال سے زیادہ عرصے سے تحقیقات کی جا رہی تھیں۔ 

لیکن اب گوگل میپس کی کیمرا کار کے ذریعے لی گئی تصاویر میں ایک شخص کو دیکھا گیا، جو ایک سرخ گاڑی کی ڈگی میں ایک لاش کے سائز کے تھیلے پر جھکا ہوا نظر آ یا، جو پولیس کے لیے ایک اہم پیشرفت ثابت ہو سکتی ہیں۔

 دیگر تصاویر میں ایک شخص سڑک پر ایک ہتھ ریڑھی دھکیلتا نظر آیا، جس پر ایک بڑا سفید تھیلا موجود تھا جبکہ دیگر تصاویر میں سپین کے شہر کی گلیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

ہسپانوی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر اس کیس میں ایک ’فیصلہ کن‘ سراغ ہیں اور تفتیش کاروں نے مبینہ طور پر قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس شخص کی موت کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

آن لائن وائرل ہونے والی تصاویر سے افسران کو اس شخص کی لاش تلاش کرنے میں بھی مدد ملی ہے، جسے صرف جے ایل پی او (JLPO) کے نام سے جانا جاتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی عمر 33 سال ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہسپانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے متاثرہ شخص کے دھڑ سمیت ٹکڑے ٹکڑے کی ہوئی باقیات دریافت کیں، جو قبرستان اندالوز میں دفن تھیں، جو اُس مقام سے 12 منٹ کی مسافت پر ہے، جہاں تصاویر لی گئی تھیں۔

گرفتار کیے گئے افراد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان میں سے ایک مرنے والے شخص کی بیوی اور دوسرا تاہیوکو بار کا ایک ملازم ہے۔

تودو الیکانتے کی رپورٹ کے مطابق تفتیش کاروں کو پتہ چلا ہے کہ یہ دونوں ایک ساتھ رہائش پذیر تھے۔

خبروں کی ویب سائٹ ’ال پیس‘ کے مطابق پولیس اب بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ابھی تک دونوں میں سے کوئی بھی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوا ہے۔

قبرستان میں کام کرنے والے ایک کارکن نے گوگل میپس کی تصاویر دیکھنے کے بعد ال پیس کو بتایا: ’میرے خدایا، گاؤں میں کیا کچھ ہو رہا ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ