حماس اور اسرائیل کے درمیان عنقریب معاہدہ طے پانے کا امکان: رپورٹ

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا کہ گیند اب حماس کے کورٹ میں ہے۔ حماس نے کہا کہ وہ معاہدہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

غزہ شہر کے الاهلى العربى ہسپتال میں 13 جنوری 2025 کو اسرائیلی حملوں میں جان سے جانے والوں اور زخمیوں کو منتقل کیا جا رہا ہے (عمر القطا / اے ایف پی)

غزہ میں فائر بندی کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین کو حتمی مسودہ پیش کیا گیا ہے۔ مذاکرات کار آج (منگل کو) دوبارہ دوحہ میں ملاقات کریں گے تاکہ منصوبے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

برطانوی خبرر ساں ادارے روئٹرز کے مطابق مذاکرات کے عمل سے آگاہ ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ پیر کو مذاکرات کے دوران، جو نصف شب میں ایک ’اہم پیش رفت‘ کے بعد ہوئے، امریکی صدر کے نمائندوں اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مندوبین کی موجودگی میں اسرائیل اور حماس کو معاہدے کا حتمی مسودہ پیش کیا گیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی پیر کو کہا تھا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی اور قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔

انہوں نے کہا تھا: ’اس معاہدے سے قیدی آزاد ہوں گے، لڑائی رکے گی، اسرائیل کو تحفظ ملے گا اور ہم ان فلسطینیوں کے لیے امداد میں نمایاں اضافہ کر سکیں گے جنہوں نے اس لڑائی میں شدید نقصان اٹھایا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’اگر عمل کامیاب ہوا تو اس معاہدے کے نتیجے میں وہ مذاکرات ختم ہو جائیں جو وقفے وقفے سے جاری ہیں، ابتدائی دنوں میں حماس کے پاس موجود بڑی تعداد میں اسرائیلی قیدی رہا ہوں گے۔‘

اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرنے والے اہلکار نے بتایا کہ فائر بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے مسودہ قطر نے دونوں فریقوں کو دوحہ میں مذاکرات کے دوران پیش کیا۔

امریکی صدر بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے پیر کو صحافیوں کو بتایا: ’مجھے لگتا ہے کہ ہم اسے جلد طے کر لیں گے... فریقین معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں۔‘

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا کہ گیند اب حماس کے کورٹ میں ہے۔ حماس نے کہا کہ وہ معاہدہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ایک اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ مذاکرات، قیدی بنائے گئے 33 افراد کی رہائی کے معاہدے کے لیے حتمی مراحل میں ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق، غزہ میں اب بھی 98 اسرائیلی قیدی موجود ہیں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے صحافیوں کو بتایا: ’پیش رفت ہوئی ہے، یہ پہلے سے کہیں بہتر لگ رہی ہے۔ میں اپنے امریکی دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کو یقینی بنانے کے لیے زبردست کوششیں کی ہیں۔‘

حماس کے ایک اہلکار نے کہا: کچھ اہم مسائل پر مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور ہم جلد باقی معاملات کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا