اسلام آباد: وائلڈ لائف فوٹوگرافی مقابلے میں کامیاب 18 تصاویر کی نمائش

زندگی کے رنگوں سے بھری یہ نمائش فوٹوگرافی، سائنس اور آرٹ کے درمیان منفرد اور خوبصورت تعلق کو اجاگر کرتی ہے۔

برطانیہ کے نیچرل ہسٹری میوزیم کے وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ایئر کے سالانہ مقابلے 2024 میں شامل 18 تصاویر کی نمائش جمعے کو برطانوی ہائی کمشنر کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔

زندگی کے رنگوں سے بھری یہ نمائش فوٹوگرافی، سائنس اور آرٹ کے درمیان منفرد اور خوبصورت تعلق کو اجاگر کرتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ویسے تو گذشتہ برس موصول تصاویر میں سے 100 سے زائد کو کامیاب قرار دیا گیا لیکن اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں جنگلی حیات سے متعلق 18 تصاویر کو نمائش کے لیے رکھا گیا، تاہم ان میں سے پاکستان سے کوئی تصویر نہیں تھی۔

پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے انڈپینڈنٹ اردو کو جنگلی حیات سے متعلق تصاویر کی نمائش میں اپنی پسندیدہ تصویر دکھاتے ہوئے ایک چھوٹے سے کیڑے کی اس خاصیت کو سراہا اور کہا کہ اگر یہ نہ ہوں تو دنیا پائیدار نہ بن سکے۔

یہ تصویر جسے ’مردہ لکڑی کے تلے زندگی‘ کا عنوان دیا گیا، جرمنی کے ایک نوجوان الیکسس ٹکر سوالس کی ہے، جسے کیمرے کی آنکھ میں قید کرنے کے لیے تیزی سے کام کرنا پڑا، کیونکہ سپرنگ ٹیل ایک سیکنڈ میں اپنے جسم کی لمبائی سے کئی گنا بڑی چھلانگ لگا سکتا ہے۔

اس تصویر کے لیے انہوں نے فوکس سٹیکنگ کا استعمال کیا، جس میں 36 امیجز کو یکجا کیا جاتا ہے، جن میں سے ہر ایک کا فوکس مختلف ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں نمائش دیکھنے کے لیے آنے والوں میں صحافی منیر احمد بھی شامل تھے، جنہوں نے کہا کہ واقعی یہ دلکش تصاویر زندگی سے بھرپور ہیں۔ 

1965 میں صرف 361 شرکا کے ساتھ ایک میگزین مقابلے کے طور پر شروع ہونے والا یہ ایوارڈ اب دنیا کے سب سے باوقار فوٹوگرافی ایوارڈز میں سے ایک بن گیا ہے، جس میں ہر سال 45 ہزار سے زائد انٹریاں ہوتی ہیں اور دنیا بھر میں لاکھوں افراد اس نمائش کو دیکھتے ہیں۔ 

دنیا بھر سے فوٹوگرافرز جنگلی حیات سے متعلق اپنی تصاویر اس مقابلے کے لیے ارسال کرتے ہیں اور جیتنے والوں کو لاکھوں روپے کے انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

ڈیجیٹل کیمروں اور آن لائن جمع کروانے سے پہلے کے وقتوں میں، سینکڑوں تصاویر ہر روز ڈاک کے ذریعے میوزیم بھیجی جاتی تھی تاکہ دستی طور پر انہیں ترتیب دیا جاسکے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی میگزین