ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اوپنر ڈیوڈ وارنر کی ناقابل شکست ٹرپل سنچری کی بدولت 589 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کی نصف ٹیم پویلین لوٹ چکی ہے۔
دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے تھے جبکہ اسے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 493 رنز درکار ہیں۔
پاکستان کی پہلی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور یکے بعد دیگرے اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔ اس وقت صرف بابر اعظم ہی ہیں جو کریز پر جمے ہیں۔ انھوں نے 43 رنز بنائے ہیں، تاہم ان کے ساتھ کوئی بھی بلے باز کریز پر رک نہ سکا۔
ایڈیلیڈ کی اسی پچ پر پاکستانی بولروں کو وکٹیں حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا وہیں صرف مچل سٹارک ہی اب تک چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں۔
اس سے قبل میزبان ٹیم نے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز 589 تین کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 335 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 39 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔
ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا کی طرف سے ایک اننگز میں دوسرا سب سے زیادہ انفرادی سکور کرنے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں اور انھوں نے سابق کپتان مارک وا کے 334 ناٹ آؤٹ کا ریکارڈ توڑا۔
ان کے علاوہ نوجوان بلے باز لبوشین نے بھی بہترین اننگز کھیلی اور 162 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
آج 36 رنز بنانے والے سٹیو سمتھ نے ایک سنگ میل عبور کیا ہے۔ وہ 1946 سے قائم ایک تاریخی ریکارڈ کو توڑتے ہوئے تیز ترین 7000 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل اپنی 126ویں اننگز میں محمد موسیٰ کی گیند پر سنگل رن بنا کر عبور کیا۔
اس دوران پاکستانی بولر بے بس دکھائی دیے اور ایسا معلوم ہو رہا تھا جیسے ان کے پاس کوئئ پلان موجود نہیں۔ آسٹریلیا نے ناتجربہ کار پاکستانی بولروں کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے ہی تینوں آسٹریلیا بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
سمتھ سے پہلے انگلش بلے بازولی ہیمنڈ نے 73 سال پہلے اپنی 131 ویں اننگز میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
سمتھ لیجنڈ ہم وطن ڈونلڈ بریڈمین کے 6996 ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ بھی عبور کرتے ہوئے آسٹریلیا کے 11ویں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔
آج میزبان ٹیم نے کل کے سکور 1-302 سے پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، لیکن مجموعی سکور میں 67 رنز جوڑنے کے بعد مارنس لبوشین (162 رنز)شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ڈرائیو کھیلتے ہوئے بولڈ ہو گئے۔
وارنز اور لبوشین کے دوسری وکٹ پر 361 رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ گلابی گیند پر سب سے بڑی پارٹنر شپ بن گئی ہے۔
اپنا 81 وایں ٹیسٹ کھیلنے والے وارنر نے آج 260 گیندوں پر ڈبل سینچری بنائی ۔ انہوں نے اس دوران گیند کو 23 مرتبہ باؤنڈری کی راہ دکھائی۔
وارنر کو ایک موقع اُس وقت ملا جب 226 رنز پر انہوں نے موسیٰ کی گیند پر گلی میں کیچ دے دیا، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ موسیٰ نے نو بال کی تھی۔