پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کووڈ 19 کی مفت ویکسینیشن سال 2021 کی دوسری سہ ماہی سے شروع کر دے گی۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت نوشین حامد کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے عوام کو کرونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات کا اعلان اپنی ٹویٹ میں کیا۔
PTI government will provide the coronavirus vaccine free of cost to the people.
— Dr. Nausheen (@DrNausheenPTI) December 2, 2020
Government will start the vaccination from the second quarter of 2021. In Shaa Allah @ImranKhanPTI@nhsrcofficial pic.twitter.com/KVALSZVYdH
ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت یہ ویکسینیشن پروگرام 2021 کی دوسری سہ ماہی سے شروع کر دے گی۔
نوشین حامد کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وفاقی کابینہ نے ایک روز قبل ہی اگلے سال کی پہلی سہ ماہی تک کرونا ویکسین خریدنے کے لیے 15 کروڑ ڈالر مختص کرنے کی منظوری دی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 75 رہی ہے جو پانچ ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہے۔ جس کے بعد پاکستان میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 8205 جبکہ کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد چار لاکھ چھ ہزار 810 ہو چکی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق وزارت صحت کے ایک عہدیدار نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کرونا ویکسین ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی جس میں سب سے پہلے طبی عملہ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور اس حوالے سے غیر محفوظ سمجھے جانے والے افراد کو دی جائے گی۔
نوشین حامد کے مطابق پاکستان نے یو این کی کواکس فسیلیٹی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت کووڈ 19 کی ویکسین کی مساوی تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان کے مطابق پاکستان کواکس کے پلیٹ فارم سے یہ ویکسین سستے داموں خریدے گا۔