قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش روانگی میں تاخیر

نئے شیڈول کے مطابق اب دونوں ٹیموں کے مابین واحد چار روزہ میچ 23 اپریل سے سلہٹ میں شروع ہوگا۔

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کے سیمی فائنل میں حیدر علی اور روحیل نزیر (اے ایف پی)
 

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اب 11 کی بجائے 17 اپریل کو لاہور سے ڈھاکہ روانہ ہو گی۔ کرونا (کورونا) وائرس کے باعث بنگلہ دیش میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے قومی انڈر 19 سکواڈ کی ڈھاکہ روانگی میں تاخیر کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں جاری ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ دو  روز سے دورے کے نئے شیڈول کے لیے میزبان بورڈ سے رابطے میں تھا۔ اس سلسلے میں دونوں بورڈز نے دورے میں شامل میچز کی تعداد برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق اب دونوں ٹیموں کے مابین واحد چار روزہ میچ 23 اپریل سے سلہٹ میں شروع ہوگا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین 50 اوورز پر مشتمل پانچ میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

محدود طرز کی کرکٹ کے ابتدائی تین میچز سلہٹ جبکہ آخری دو ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔

دورے کے لیے حتمی 17 رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اب 10 مئی کو وطن واپس پہنچے گی۔

دورے کی تیاریوں کی غرض سے قومی انڈر 19 سکواڈ کا فی الحال قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری تربیتی کیمپ 12 اپریل سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور منتقل ہو جائے گا۔

نیا شیڈول:

17 اپریل: بنگلہ دیش روانگی

23 تا 26 اپریل: واحد چار روزہ میچ بمقام سلہٹ

30 اپریل: پہلا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام سلہٹ

2 مئی: دوسرا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام سلہٹ

4 مئی: تیسرا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام سلہٹ

7 مئی: چوتھا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام ڈھاکہ

9 مئی: پانچواں پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام ڈھاکہ

10 مئی: وطن واپسی

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ