ویسٹ انڈیز کے دورے پر گئی پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو جمعے کو میزبان ملک کے ہاتھوں ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد جاری ایک روزہ سیریز کا دوسرا میچ اینٹیگوا و باربوڈا میں کولیج کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم نے آسان مقابلے کے بعد پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔
پاکستان ٹیم کی کپتان جویریہ خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی پوری ٹیم 43 ویں اوور میں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئی۔
اوپنر منیبہ علی نے اپنی 37 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان ٹیم 121 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہو سکیں۔ منیبہ علی نے اپنی اننگز میں چھ چوکے لگائے۔
پی سی ببی کے ایک بیان کے مطاب عالیہ ریاض نے 26 جبکہ ندا ڈار نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ پاکستان ٹیم کی کوئی کھلاڑی بھی قابل ذکر کارگردگی مظاہرہ نہ کر سکی۔ پاکستان ٹیم کی سات بلے باز دو ہندسوں کے سکور تک بھی نہ پہنچ سکی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ ہیلے متھیو زنے دو وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
121 رنز کا ہدف میزبان ٹیم نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 32ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
ویسٹ انڈیز کی اوپنر ز نے اپنی ٹیم کو65 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ ہیلی میتھیوز نے نو چوکوں کی مدد سے 49 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کیشونا نائٹ 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
ویسٹ انڈیز کی پویلین لوٹ جانے والی دونوں کھلاڑی رن آوٹ ہوئیں جبکہ پاکستانی کوئی بھی بولر وکٹ حاصل کرنے میں کامیان نہ ہوئیں۔ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کو پلیئر آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
میزبان ٹیم کو پانچ ایک روزہ میچ کی سریز میں 0-2 سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔ پاکستان ٹیم کو پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔
اس سے قبل تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے پاکستان کو وائٹ واش کیا تھا۔