کے پی ایل: باغ سٹالینز اور مظفر آباد ٹائیگرز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

بلے بازوں میں باغ سٹالینز کے اسد شفیق 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ افتخار احمد نے 29 اور عامر یامین نے 27 رنزبنائے۔

اوورسیز وارئیرز کی جانب سے عماد وسیم نے 34 جب کہ ناصر نواز نے 31 رنز سکور کیے۔ بولرز میں مظفر آباد ٹائیگرز کے اسامہ میر 18 رنز کے عوض تین وکٹس حاصل کر سکے(سکرین گریب: کشمیر پریمئیر لیگ/ٹوئٹر)

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کھیلی جانے والی کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کھیلے جانے دو میچوں میں باغ سٹالینز اور مظفر آباد ٹائیگرز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

سنیچر کو کھیلے جانے والے میچ میں باغ سٹالینز نے کوٹلی لائنز کو 5 وکٹس سے شکست دے دی۔

کے پی ایل آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں کوٹلی لائنز اور باغ سٹالینز آمنے سامنے تھیں۔ کوٹلی لائنز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 ویں اوور کی آخری گیند پر 169 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

کوٹلی لائنز کی جانب سے بلے باز احسن علی 51 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے جبکہ آصف علی اور سیف بدر نے 39،39 رنز بنائے۔

باغ سٹالینز کے محمد عمران اور عمید آصف نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ عامر یامین دو وکٹیں حاصل کر سکے۔

جواب میں باغ سٹالینز نے 169 رنز کا ہدف آخری اوور میں 2 گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بلے بازوں میں باغ سٹالینز کے اسد شفیق 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ افتخار احمد نے 29 اور عامر یامین نے 27 رنزبنائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کوٹلی لائنز کی جانب سے عمران خان نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ خرم شہزاد دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

دن کے دوسرے میچ میں اوور سیز وارئیرز اور مظفر آباد ٹائیگرز کی ٹیمیں مد مقابل تھیں جس میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اوور سیز وارئیرز کی ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز سکور کر سکی۔

اوورسیز وارئیرز کی جانب سے عماد وسیم نے 34 جب کہ ناصر نواز نے 31 رنز سکور کیے۔ بولرز میں مظفر آباد ٹائیگرز کے اسامہ میر 18 رنز کے عوض تین وکٹس حاصل کر سکے۔

اس میچ کو مظفر آباد ٹائیگرز نے 7 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ