تیسرا ٹی 20: پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف ڈرامائی جیت

پاکستان کو آخری اوور میں آٹھ رنز درکار تھے اور اس کی آٹھ وکٹیں باقی تھیں۔ لیکن یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرنے کے بعد آخری گیند پر چوکا لگنے سے پاکستان نے میچ جیت لیا۔

پاکستانی کھلاڑی خوش دل شاہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیتنے کے بعد بنگلہ دیشی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا رہے ہیں (تصویر: اے ایف پی)

پاکستان نے پیر کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔

آج ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 125 رنز کا ہدف دیا، جسے پاکستان نے آخری سنسنی خیز اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ ریاض نے ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔

پاکستان نے اپنی اننگز کا اچھا آغاز کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 32 رنز پر گری جب کپتان بابر اعظم (19 رنز) بنا کر امین اسلام کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

دوسری وکٹ کے لیے محمد رضوان اور حیدر علی نے 51 رنز جوڑے۔ رضوان 40 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہوئے۔ اس مرحلے پر میچ پاکستان کی گرفت میں تھا۔

تاہم بنگلہ دیش کے بولرز نے اچھا کم بیک کیا۔ آخری اوور میں پاکستان کو آٹھ رنز درکار تھے اور اس کی آٹھ وکٹیں باقی تھیں لیکن محمود اللہ نے تین وکٹیں لے کر میچ کو بھرپور سنسنی خیز بنا ڈالا۔

پاکستان کو آخری گیند پر دو رنز درکار تھے کہ محمد نواز نے چوکا لگا کر پاکستان کو ریس لائن عبور کروا دی۔

آج کے میچ میں میزبان ٹیم نے تین کھلاڑیوں شمیم حسین، شاہد السلام اور نسیم احمد کا ڈیبیو کرایا جبکہ سیف حسن، مستفیض الرحمٰن اور شرف السلام کو باہر بٹھایا گیا تھا۔

سیریز میں 0-2 کی برتری سے میچ میں اترنے والے پاکستان نے شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور شعیب ملک کو ڈراپ کرتے ہوئے سرفراز احمد، شاھنواز دھانی اور عثمان قادر کو جگہ دی۔

میزبان ٹیم کے بلے باز آج بھی پاکستان کی نپی تلی بولنگ کے سامنے زیادہ سکور نہ بنا سکے۔

اوپنر نجم الحسین شانتو پانچ رنز بنا کر ڈیبیو کرنے والے دھانی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 37 رنز پر گری جب شمیم حسین 22 رنز بنا عثمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

تیسری وکٹ کے لیے محمد نعیم اور عفیف حسین نے 43 رنز جوڑے لیکن عفیف 15ویں اوور میں 20 رنز بنا کر عثمان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے عثمان اور محمد وسیم نے دو، دو جبکہ حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

پاکستان نے اپنا پہلا ٹی 20 میچ سنسنی مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے جبکہ دوسرا مقابلہ باآسانی آٹھ وکٹوں سے جیتا تھا۔

ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں 26 نومبر سے چٹاگانگ میں پہلے ٹیسٹ میں مدمقبل ہوں گی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ