نشے میں نریندر مودی کو ٹویٹ کرنا نو لاکھ کا پڑا: کپل شرما

کپل شرما نے انسٹاگرام پراس وقت کا ذکر کیا جب انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو ایک ٹویٹ میں ٹیگ کیا تھا۔

کپل شرما کے انسٹا گرام پر 37 ملین سے زائد فالوورز ہیں(انسٹاگرام/ کپل شرما)

بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما نے نیٹ فلکس پر آنے والے ان کے پہلے سٹینڈ اپ کامیڈی شو کا ایک کلپ شیئر کیا ہے جس میں وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹویٹ کرنے اور اس کے بعد کی کہانی سنا رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کپل شرما نے اس وقت کا تذکرہ کیا جب انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک ٹویٹ میں ٹیگ کیا تھا۔

نیٹ فلکس پر اپنے پہلے سٹینڈ اپ کامیڈی شو جو رواں ماہ 28 جنوری کو ریلیز ہونا ہے۔

کپل شرما نے اس شو کا ایک مختصر کلپ شیئر کیا ہے جس میں وہ اس ٹویٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ انہوں نے ’نشے کی حالت میں کی تھی۔‘

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma)

بھارتی اداکار کو اس کلپ میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’میں فوراً مالدیپ چلا گیا تھا اور وہاں آٹھ سے نو دن رہا۔

’جیسے ہی میں مالدیپ پہینچا میں نے ہوٹل کے عملے سے کہا کہ مجھے انٹرنیٹ کے بغیر والا کمرہ چاہیے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ شادی کر کے آئے ہیں، میں نے جواب میں کہا کہ نہیں، میں ٹویٹ کر کے آیا ہوں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

واضح رہے کہ 2016 میں کپل شرما نے اپنی ایک ٹویٹ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیگ کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’میں 15 کروڑ انکم ٹیکس گذشتہ پانچ سالوں میں بھر چکے ہیں اور اس کے باوجود مجھے پانچ لاکھ رشوت میں برہن ممبئی کو نیا آفس بنانے کے لیے دینے پڑ رہے ہیں۔‘

اس کے ساتھ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا تھا: ’یہ ہیں آپ کے اچھے دن۔‘


انسٹا گرام پر شیئر کیے جانے والے اپنے اس کلپ میں وہ مزید کہتے ہیں کہ ’اس دورے کا خرچہ نو لاکھ روپے تھا جو میں نے اپنی پوری زندگی کی تعلیم پر بھی خرچ نہیں کیے۔‘

کپل شرما نے مزید کہا: ’میں ٹوئٹر پر مقدمہ کرنا چاہتا ہوں۔ ٹوئٹر کو صارفین کو بتانا چاہیے تھا کہ یہ ٹویٹ نشے کی حالت میں کی گئی ہے اسے نظر انداز کر دیں۔‘

نیٹ فلکس پر اپنے پہلے شو کے حوالے سے بھی کپل شرما نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بتا رہے کہ ’اس شو میں میری کہانی میں خود اپنے انداز میں پیش کروں گا۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا