بڑے پلیئرز کے بغیر پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز مشکل: زمپا

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، جوش ہیزل وڈ، مچل سٹارک اور گلین میکسویل منگل سے پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی ون ڈے سریز کا حصہ نہیں ہیں۔

آسٹریلیا کے ایڈم زمپا 16 ستمبر، 2020 کو مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف وکٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں (اے ایف پی)

آسٹریلوی لیگ سپنر ایڈم زیمپا نے اعتراف کیا ہے کہ بڑے کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں پاکستان کے خلاف منگل سے شروع ہونے والی ایک روزہ میچز کی انٹرنیشنل سیریز ’مشکل چینلج‘ ہو گی۔

آسٹریلیا نے جمعے کو لاہور میں کھیلے گیے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 115 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز ایک صفر سے جیت لی تھی۔

تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، جوش ہیزل وڈ، مچل سٹارک اور گلین میکسویل ون ڈے سریز میں آسٹریلوی سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

مزید برآں سینیئر بلے باز سٹیو سمتھ بھی کہنی دوبارہ زخمی ہونے کی بنا پر ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔

 زیمپا کا ماننا ہے یہ ٹیم کو تیار کرنے کا موقع ہے۔ اتوار کو ان کا کہنا تھا: ’یہ ایک مشکل چیلنج ہو گا۔ اس سے جو مثبت پہلو نکلتا ہے جو ان حالات میں ہمیشہ نکلتا ہے وہ یہ آپ ٹیم کو مضبوط بناتے ہیں۔‘

آسٹریلیا کی نئی ٹیم میں شون ایبٹ اور بین مک ڈرمٹ شامل ہیں۔ دنوں ہی دو ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔

کیمرون گرین بھی آسٹریلوی سکواڈ کا حصہ ہیں جنہوں نے اس سے قبل ایک ون ڈے کھیل رکھا ہے۔

اس کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے بین ڈوارشس، نیتھن ایلس، جوش انگلیس اور مچل سویپسن ٹیم میں ہیں۔

زیمپا کا کہنا تھا کہ تینوں فارمیٹس کے کھلاڑیوں کو آرام کی ضرورت ہے۔’ہم دیکھ چکے ہیں، خاص طور پر گذشتہ چند سالوں میں کہ تینوں فارمیٹ کا کھلاڑی ہونا بعض اوقات مشکل ثابت ہوتا ہے۔ کمنز اور سمتھ جیسے کھلاڑیوں کو اس وقفے کی ضرورت ہے اور یہ بات لازمی طور پر قابل فہم ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’جب آپ کے پاس ایک ٹیم میں اتنی زیادہ ناتجربہ کاری ہو جائے تو واقعی مشکل پیش آئے گی۔

’یہ لازمی طور پر ایک چیلنج ہو گا اور امید ہے کہ ہم اس میں کامیاب ہوں گے کیوں کہ یہ سیریز ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ اگر ہم اس ناتجربہ کاری کے ساتھ جیت گئے تو تب واقعی اچھا محسوس ہو گا۔‘

29 سالہ زیمپا کا کہنا تھا کہ محدود اوورز کے کپتان ایرون فنچ کی حمایت حاصل کرنے کے بعد انہیں ٹیم میں اپنی جگہ کا یقین ہے۔

’مجھے لگتا ہے کہ سلیکشن کے معاملے میں مجھے زیادہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ جب آپ کی عمر کم ہوتی ہے تو قدرتی بات ہے کہ آپ شاید فکر مند ہوتے ہیں۔ آپ کو اپنے اوپر زیادہ شک ہوتا ہے۔ُ

دوسرے دو ون ڈے میچ جمعرات اور ہفتے کو لاہور میں ہی ہوں گے۔ آسٹریلیا پانچ اپریل کو لاہور میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ساتھ اپنا دورہ ختم کرے گا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ