آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو پہاڑ جیسا تاریخی ٹارگٹ حاصل کرنے کے بعد چھ وکٹوں سے شکست دے دی اور سیریز ایک ، ایک سے برابر کرلی۔
جمعرات کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ، جس کے بعد آسٹریلیا نے 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر ایک بار پھر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو صحیح ثابت ہوا کیونکہ دوسری اننگز میں بولنگ کرنا مشکل ہو رہا تھا جس کا پاکستانی بلے بازوں نے پورا فائدہ اٹھایا۔
تاہم آسٹریلیا نے عمدہ بیٹنگ کی اور 348 رنز بنائے۔
مہمان ٹیم کی طرف سے بین میکڈوٹ نے کیرئیر کی پہلی سنچری بنائی۔ انہوں نے 104 رنز کی اننگز کھیلی ٹریوس ہیڈ نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کی اور 89 رنز بنائے۔
پاکستان کی اس فتح کے ہیرو امام الحق اور بابر اعظم تھے جن کی شاندار سنچریوں نے فتح کو ممکن بنایا۔ امام الحق نے 106 اور بابر اعظم نے 114 رنز بنائے
دونوں نے زبردست بیٹنگ کی اور مہمان بولرز کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ اس سے پہلے فخر زمان نے بھی عمدہ بیٹنگ کی اور 67رنز کی اننگز کھیلی انہوں نے امام الحق کے ساتھ 118 رنز کی پارٹنر شپ کی۔
پاکستان نے 49ویں اوور میں 349 رنز کا ہدف عبور کرکے نئی تاریخ رقم کر دی اس سے قبل پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف 327 رنز کا ہدف عبور کرنے کا ریکارڈ تھا جو 2014 میں بنایا تھا۔
امام الحق نے سیریز میں اپنی دوسری سینچری بنائی اور 106 رنز بنا کر ایڈم زمپا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
جمعرات کے میچ میں پاکستانی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، سعود شکیل ، خوش دل شاہ، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد وسیم، زاہد محمود اور حارث رؤف شامل ہیں۔
اس میچ میں فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔ واپس آنے والے شاہین شاہ آفریدی نے چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔
دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم میں ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ، شان ایبٹ، مارکس سٹونس، بین میکڈرموٹ، الکیس کیری، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، مارنس لبوشین، ایڈم زمپا اور مچل سویپسن ہیں۔
اس سے قبل منگل کو پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم شکست سے دوچار ہوئی اور 314 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 46ویں اوور میں 225 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
پاکستان نے اس میچ کو جیت کر سیریز برابر کردی ہے لاہور میں سنیچر کو تیسرا اور فیصلہ کن میچ کھیلا جائے گا۔