آسٹریلیا کی سنسنی خیز جیت، نیدر لینڈز کا ایک اور اپ سیٹ

آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو جب نیدر لینڈز نے ایک اور اپ سیٹ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو ہرا دیا۔

28 اکتوبر، 2023 کو دھرم شالا میں نیوزی لینڈ کے اوپنر رویندرا کے آؤٹ ہونے پر آسٹریلیا کے فیلڈر خوش ہو رہے ہیں (اے پی/ اشونی بھاٹیہ)

انڈیا میں کھیلے جا رہے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے ہفتے کو کھیلے گئے دو میچوں میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو جب نیدر لینڈز نے ایک اور اپ سیٹ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو ہرا دیا۔

دو جائنٹس کے درمیان بڑا مقابلہ

آج  دھرم شالا میں پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپیئنز آسٹریلیا نے ایک ہائی سکورنگ میچ میں نیوزی لینڈ کو محض پانچ رنز سے ہرا دیا۔

آسٹریلیا نے اوپنرز ٹریوس ہیڈ کی سینچری اور ڈیوڈ وارنر کے 81 رنز کی بدولت 388 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے سخت محنت سے ہدف کا تعاقب کیا لیکن وہ پانچ رنز سے پیچھے رہ گئے۔

نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا نے 116 رنز بنائے، جبکہ ڈیرل مچل نے 54 رنز اور آخری اوورز میں جمی نیشم نے 33 گیندوں پر جارحانہ نصف سینچری بنائی۔

نیوزی لینڈ کو آخری ڈرامائی اوور میں 19 رنز درکار تھے، لیکن وائڈ کے پانچ رنز ملنے کے باوجود وہ 13 رنز ہی بنا سکے۔

اس میچ کے بعد دونوں ٹیمیں چار، چار میچ جیت چکی ہیں جبکہ دو، دو میچوں میں انہیں شکست کا سامنا رہا۔

ہاتھ ٹوٹنے کی وجہ سے کچھ عرصہ کھیل سے باہر رہنے والے ہیڈ نے میگا ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں صرف 59 گیندوں پر اپنی چوتھی انٹرنیشنل سینچری بنائی۔

 ان کی اننگز میں چھ چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ جمعے کو اپنی 37 ویں سالگرہ منانے والے وارنر مسلسل تیسری سینچری کی تلاش میں تھے لیکن انہیں کامیابی نہ ملی۔

پچھلے دو ورلڈ کپس میں رنر رہنے والی نیوزی لینڈ کے 23 سالہ روندرانے 77 گیندوں پر پانچ چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 123 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کو پانچویں شکست

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں نیدر لینڈز کے خلاف ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد بنگلہ دیش کو آج ورلڈ کپ کے چھ میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیدر لینڈز کی جانب سے 230 رنز کے ہدف کے جواب میں بنگلہ دیش کے چھ بلے باز 87 رنز پر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد ٹیم کی جیت کے امکانات معدوم ہو گئے۔

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 43 اوور میں 142 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ اوپنر لٹن داس تین رنز جب کہ تنزید حسن 15 رنز بنا سکے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مہدی حسن میراج 35 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بلے باز رہے۔ محمود اللہ اور مستفیض الرحمان نے 20، 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں نجم الحسن نو، شکیب الحسن پانچ اور مشفیق الرحیم ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مہدی حسن اور تسکین احمد نے بالترتیب 17 اور 11 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیدر لینڈز کے می کیرن نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں، ڈی لیڈ نے دو جبکہ آریان دت، وین بیک اور کولن ایکرمین کے ہاتھ ایک، ایک وکٹ آئی۔

آریان دت اور لوگن وان بیک کی ابتدائی وکٹوں کے بعد فاسٹ بولر پال وان میکرن نے صرف پانچ اوورز میں 18 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل نیدرلینڈ کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔ وکرم جیت سنگھ نے تین رنز بنائے۔ میکس او ڈاؤڈ بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔

تیسری وکٹ کی شراکت کے لیے ویزلی بیریسی اور کولن ایکرمین نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

بیریسی 41 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے جبکہ کولن ایکرمین 15 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

نیدر لینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورڈز 68 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ باس ڈی لیڈ نے 17 اور سائبرینڈ اینجلبرچٹ نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام اور مہدی حسن نے دو، دو وکٹیں لیں۔ شکیب الحسن کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ