اسرائیل فلسطین امور کے ماہر امریکی عہدیدار غزہ پر جنگ کے دوران مستعفی: رپورٹ

اینڈریو ملر محکمہ خارجہ میں اسرائیلی۔فلسطینی امور کے نائب اسسٹنٹ سیکریٹری تھے۔

واشنگٹن: امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن صدر بائیڈن کے ساتھ 11 اپریل، 2024 کو وائٹ ہاؤس میں سرگوشی کرتے ہوئے (اے ایف پی)

بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل پالیسی کے نقاد اور اسرائیل فلسطین امور پر امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اپنے عہدے سے رواں ہفتے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اینڈریو ملر محکمہ خارجہ میں اسرائیلی۔فلسطینی امور کے نائب اسسٹنٹ سیکریٹری تھے۔

امریکی اخبار کے مطابق انہوں نے جمعے کو اپنے ساتھیوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے استعفے کی وجہ خاندان کو حالیہ آٹھ مہینوں میں کم وقت دینا بتایا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رپورٹ میں کہا گیا کہ کہ ملر نے اپنے ساتھیوں کو مزید بتایا کہ اگر ان کی ذاتی ذمہ داریاں نہ ہوتیں، تو وہ اپنی نوکری پر قائم رہتے اور اپنی سوچ کے لیے لڑتے رہتے۔

ملر کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بائیڈن انتظامیہ کو انتظامیہ کے اندر اور عوام دونوں میں جنگ کے دوران بھاری شہری اموات پرمایوسی پائی جا رہی ہے۔

غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد سے کئی حکومتی عہدیداروں نے استعفیٰ دیا ہے مگر ملر اب تک مستعفی ہونے والی اہلکاروں میں سے سب سے سینئر عہدیدار ہیں۔

ملر کو جاننے والوں کے مطابق وہ فلسطینی حقوق اور ریاست کے اصولی حامی ہیں اور مشرق وسطیٰ کے امور پر گہری سوچ رکھتے ہیں۔

وہ اس سے قبل امریکی اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے سینیئر پالیسی مشیر تھے، اور اوباما انتظامیہ کے دوران وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل میں مصر اور اسرائیلی فوجی امور کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا