پاکستان فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کو خیبر پختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کے دو الگ الگ آپریشنز میں نو عسکریت پسند جان سے گئے۔
پیر کی شام کو جاری ہونے والے ایک بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’ایک انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن ضلع خیبر میں علاقہ تیراہ کے عام علاقے میں کیا گیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ پہلے آپریشن میں شدت پسند کمانڈر نجیب عرف عبدالرحمٰن اور کمانڈر اشفاق عرف معاویہ سمیت سات دوسرے عسکریت پسند سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں جان سے گئے۔
’جان سے جانے والے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔‘
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
بیان میں مزید کہا گیا کہ جان سے جانے والے عسکریت پسندوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کیے گئے ایک دوسرے آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو عسکریت پسند جان سے گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی عسکریت پسند کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جا ری ہیں کیونکہ سکیورٹی فورسز ملک سے عسکریت پسندی گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔