ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انڈین کھلاڑیوں کے لیے پانچ کروڑ فی کس انعام

ورلڈ کپ کے لیے جانے والے انڈین دستے میں کل 42 افراد تھے۔ ٹیم کے ویڈیو تجزیہ کار، ٹیم کے ساتھ سفر کرنے والے بی سی سی آئی کے عملے کے ارکان بشمول میڈیا افسران اور ٹیم کے لاجسٹکس مینیجر کو بھی انعام دیا جائے گا۔

29 جون 2024 کو برج ٹاؤن، بارباڈوس کے کنسنگٹن اوول میں انڈیا کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 فائنل جیتنے کے بعد جشن (رینڈی بروکس/ اے ایف پی)

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے اعلان کردہ 125 کروڑ انڈین روپے میں سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر انڈیا کے 15 کھلاڑیوں میں سے ہر ایک کو پانچ پانچ کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

انعام حاصل کرنے والوں میں وہ تین کھلاڑی بھی شامل ہیں جو سکواڈ کا حصہ تو تھے لیکن انہوں نے کوئی میچ نہیں کھیلا۔

اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ سمیت بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ اور بولنگ کوچ پارس مہمبری کو ڈھائی کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق سینیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اجیت اگرکر سمیت کمیٹی کے پانچ ارکان میں سے ہر ایک کو ایک ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

بیک روم کے باقی عملے کو بھی انعام دیا جائے گا۔ تین فزیوتھراپسٹ، تین تھرو ڈاؤن سپیشلسٹ، دو مساج کرنے والوں اور سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کو فی کس دو کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

چار ریزرو کھلاڑیوں، بیٹر رنکو سنگھ اور شبھمن گل، فاسٹ بولر آویش خان اور خلیل احمد کو بھی ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔ اوپنر یشسوی جیسوال، وکٹ کیپر سنجو سیمسن اور لیگ سپنر یوزویندر چہل سکواڈ میں شامل تھے لیکن انہوں نے ایک بھی میچ نہیں کھیلا۔ ان میں سے ہر ایک کو پانچ کروڑ روپے ملیں گے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے جانے والے انڈین دستے میں کل 42 افراد تھے۔ ٹیم کے ویڈیو تجزیہ کار، ٹیم کے ساتھ سفر کرنے والے بی سی سی آئی کے عملے کے ارکان بشمول میڈیا افسران اور ٹیم کے لاجسٹکس مینیجر کو بھی انعام دیا جائے گا۔

بی سی سی آئی ذرائع نے بتایا کہ ’کھلاڑیوں اور معاون عملے کو بی سی سی آئی کی جانب سے ملنے والی انعامی رقم کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے اور ہم نے سبھی سے انوائس جمع کروانے کا کہا ہے۔‘

خصوصی پیشکش

بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ ’روہت شرما کی قیادت میں ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے ایک دن بعد بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے انعامی رقم کا اعلان کیا۔ جہاں تک 125 کروڑ روپے کا تعلق ہے تو اس میں کھلاڑیوں، معاون عملے، کوچز اور سلیکٹرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔‘

تین فزیوتھراپسٹس میں کملیش جین، یوگیش پرمار اور تھولسی رام یوراج شامل ہیں۔ تھرو ڈاؤن کے تین ماہرین راگھویندرا دوگی، نوان اوڈنکے اور دیانند گرانی ہیں اور دو مساج کرنے والے راجیو کمار اور ارون کاناڈے ہیں۔ سوہم ڈیسائی سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس کے علاوہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے بھی ٹیم کے لیے 11 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

2013 میں جب انڈیا نے مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں چیمپیئنز ٹرافی جیتی تو بی سی سی آئی نے ہر کھلاڑی کے لیے ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا تھا جبکہ معاون عملے میں سے ہر ایک کو 30 ،30 لاکھ روپے دیے گئے۔

2011 میں انڈیا نے دھونی کی کپتانی میں ممبئی میں 50 اوورز کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ اس موقعے پر ابتدائی طور پر کھلاڑیوں کے لیے ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا تھا جو بڑھا کر دو کروڑ روپے کر دی گئی۔

سپورٹ سٹاف کو 50 لاکھ روپے جبکہ سلیکٹرز کو 25 لاکھ روپے دیے گئے۔

2007 میں جب دھونی کی ٹیم نے پہلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تو ٹیم کو مجموعی طور پر 12 کروڑ روپے ملے تھے۔

1983 میں انڈیا پہلا ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے پر بی سی سی آئی انڈیا کے پاس کھلاڑیوں کو انعام دینے کے لیے کافی رقم نہیں تھی۔ بورڈ نے گلوکارہ لتا منگیشکر سے رابطہ کیا، جنہوں نے فاتح کھلاڑیوں کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کی خاطر کنسرٹ منعقد کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ