سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم نے کپتان چماری اتھاپتھاتو کی عمدہ بیٹنگ کی مدد سے جمعے کو خواتین ایشیا کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے ہرا دیا۔
دمبولا میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان خواتین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔
اوپنرز گل فیروزہ اور منیبہ علی نے اچھا اوپنگ سٹیڈ فراہم کیا، لیکن دسویں اوور میں 61 رنز پر گل فیروزہ 25 رنز اور منیبہ ادوشھیکا پرابودھانی کا شکار بن گئیں۔
سدرہ امین نے 10 رنز بنائے جبکہ کپتان ندا ڈار 23 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 140 رنز بنائے۔ پرابودھانی اور کویشادلھارا نے دو، دو وکٹیں لیں۔
سری لنکا کی جوابی اننگز کا آغاز اچھا نہیں تھا اور پہلے ہی اوور میں اوپنر وشمی گونارتنے صفر پر سدرہ اقبال کے ہاتھوں ایل بھی ڈبلیو ہو گئیں۔
چماری اتھاپتھاتو نے دوسرا اینڈ سنبھالے رکھا اور 48 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔ میچ کا فیصلہ آخری اوور کی پانچویں گیند پر ہوا۔
سدرہ نے چار وکٹیں لیں لیکن ان کی بولنگ پاکستان کو نہ جتا سکی۔ ان کے علاوہ ندا ڈار اور عمیمہ سہیل نے ایک، ایک وکٹ لی۔