آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

اگرچہ بابر اعظم نے گذشتہ سال انڈیا میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد اس فارمیٹ میں کوئی سیریز نہیں کھیلی اس کے باوجود وہ 824 پوائنٹس کے ساتھ اس درجہ بندی میں سرفہرست ہیں۔

بابر اعظم 27 اپریل، 2024 کو لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ایکشن میں (اے ایف پی)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کو ون ڈے کی عالمی رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم اب بھی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

اگرچہ بابر اعظم نے گذشتہ سال انڈیا میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد اس فارمیٹ میں کوئی سیریز نہیں کھیلی اس کے باوجود وہ 824 پوائنٹس کے ساتھ اس درجہ بندی میں سرفہرست ہیں۔ ان کے علاوہ دوسرا کوئی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

انڈیا کے کپتان روہت شرما سری لنکا میں ون ڈے سیریز کے بعد اس درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جنہوں نے شبمن گل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ پوزیشن حاصل کی۔ روہت اور گل کے بالترتیب 765 اور 763 پوائنٹس ہیں۔

رینکنگ میں انڈیا ہی کے ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جن کے 746 پوانٹس ہیں۔

سری لنکا سے تین میچوں کی ون ڈے سیریز دو صفر سے ہارنے کے باوجود روہت 52.33 کی اوسط سے 157 رنز کے ساتھ دونوں ٹیموں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

انہوں نے اس سیریز میں بالترتیب 58، 64 اور 35 رنز بنائے تھے جس سے ان کی رینکنگ میں بہتری آئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حالیہ سیریز میں سری لنکا کی جانب سے اویشکا فرنینڈو (137 رنز)، ڈنتھ ویلالج (108)، کوسل مینڈس (103) اور نسانکا (101) نے بلے بازی کے شعبے کو سہارا دیا لیکن پتھم نسانکا ہی اس فہرست میں جگہ بنا پائے جو 708 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آئے۔

آئرش بلے باز ہیری ٹیکٹر ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پرآگئے ہیں۔

گیند بازوں کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی دو  درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے۔

جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج بالرز رینکنگ میں پہلی اور جوش ہیزل ووڈ کی دوسری پوزیشن برقرار  ہے۔

 آئی سی سی کی ون ڈے آل راؤ نڈر رینکنگ  میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ