ٹیسٹ کا دوسرا دن: پاکستانی بلے باز بنگلہ دیشی بولرز پر حاوی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن محمد رضوان کے 171 اور سعود شکیل کے 141 رنز کی بدولت پاکستان ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم ہو چکی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان 22 اگست، 2024 پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے دوسرے دن پہلی اننگز کے اختتام پر پویلین واپس جاتے ہوئے (تصویر: اے ایف پی)

راولپنڈی میں دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن جمعرات کو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی ہے جبکہ جواب میں بنگلہ دیش نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 27 رنز بنائے ہیں۔

ٹیسٹ میچ  کے دوسرے دن محمد رضوان اور سعود شکیل کی سینچریوں کی بدولت پاکستان ٹیم کی پوزیشن میچ میں مستحک ہو گئی۔

میچ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز سے اننگز شروع کی تو سعود شکیل 141 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 171 اور شاہین شاہ آفریدی 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کھیل کے پہلے دن بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپنر عبد اللہ شفیق دو، کپتان شان مسعود چھ اور بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

صائم ایوب 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بنگلا دیش کی جانب سے شرف الاسلام اور حسن محمود نے 2،2 جبکہ شکیب الحسن اور مہدی حسن نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

دوسرے دن کے اختتام پر بنگلہ دیش ٹیم نے بغیر کسی نقصان پر 27 رنز بنائے۔

شادمان اسلام 12 اور ذاکر حسین 11 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ