بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ: شاہین آفریدی ٹیم سے باہر

پاکستانی ہیڈ کوچ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو ان کے بیٹے کی پیدائش اور باؤلنگ ایکشن پر کام کرنے کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کولمبو میں 27 جولائی 2023 کو سری لنکا کے خلاف ٹسیٹ میچ میں بولنگ کرتے ہوئے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی  ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں حیران کن طور پر تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

پاکستانی ٹیم کا اعلان ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے جمعرات کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

گلیپسی کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کے لیے شان مسعود بدستور کپتانی کے فرائض نبھائیں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، سعود شکیل، بابر اعظم، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد علی، میر حمزہ، اور ابرار احمد شامل ہیں۔

پاکستانی ہیڈ کوچ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو ان کے بیٹے کی پیدائش اور بولنگ ایکشن پر کام کرنے کے لیے سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کیے گئے شاہین شاہ آفریدی بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلے ٹیسٹ میچ کے فوری بعد کراچی پہنچے تھے لیکن بعد میں انہوں نے راولپنڈی میں ٹیم کو دوبارہ جوائن کر لیا تھا۔

جیسن گلیسپی نے بتایا کہ ’شاہین آفریدی ابھی باپ بنے ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں، مزید یہ کہ اظہر محمود ان کے باؤلنگ ایکشن پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں تینوں فارمیٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عامر جمال کے حوالے سے پہلے خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہیں دوسرے ٹیسٹ کے لیے سکواڈ میں شامل کیا جائے گا اور یہ کہ ان کی شرکت فٹنس کلیئرنس سے مشروط رہے گی تاہم جیسن گلیسپی نے بتایا کہ عامرجمال فٹنس کلیئرنس میں ناکام رہے۔

جیسن گلیسپی نے سپن بولر کے حوالے سے بتایا کہ ابرار احمد کو 12 رکنی سکواڈ میں راولپنڈی کی کنڈیشنرکو دیکھ کر شامل کیا گیا ہے۔

پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم بغیر کسی سپن سپیشلسٹ کے چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتری تھی جس پر قومی سلیکٹرز کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل (جمعے) سے تین  ستمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے پہلی بار پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی جس کے بعد مہمان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر برتری حاصل ہو گئی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ