پاکستان میں تازہ سیاسی ڈیڈلاک کا حل ہے کیا؟

پاکستان میں احتجاجی سیاست کا سلسلہ رکتے ہوئے نظر نہیں آتا کیوں کہ کوئی بھی اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

پاکستان میں اس وقت ایک سیاسی ڈیڈ لاک کی سی صورت حال ہے۔

ملک میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک کے بعد ایک جلسے کر رہی ہے، جس سے کبھی ایک شہر بند تو کبھی دوسرا۔

دوسری جانب حکومت اس احتجاج کا حل دفعہ 144 اور کنٹینروں کے ذریعے تلاش کر رہی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان چیزوں سے شہر کا شہر مفلوج ہو جاتا ہے، لوگوں کی زندگیاں اور روز گار بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ 

بظاہر یہ سلسلہ رکتے ہوئے نظر نہیں آتا کیوں کہ کوئی بھی اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

اس احتجاج سے پی ٹی آئی جیل میں قید اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھا رہی ہے، تو دوسری جانب حکومت ان کی رہائی یا مقدمات میں نرمی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

لیکن یہ حکمت عملی مسئلے کا حل نہیں، اس بارے میں محمد اشیتاق اور ہارون رشید نے انڈی اردو کی اس نشست میں بات کی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سیاست