پشاور کے مضافاتی علاقے پلوسی میں صوفی شخصیت شیخ امام الدین کے مزار کے ساتھ مغل فن تعمیر کی حامل مسجد آج مخدوش حالت میں موجود ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
آثار قدیمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر بخت محمد کے مطابق یہ مسجد 17ویں صدی میں تعمیر ہوئی۔
انہوں نے بتایا ’شیخ امام الدین کی موت 1650 میں ہوئی جس کے بعد ان کے تین مریدوں نے مل کر ان کا مزار تعمیر کروایا اور یہ مسجد بھی اس کا حصہ تھی۔‘
بخت محمد کا کہنا ہے کہ یہ مسجد مغل دور کی ایک شاہکار ہے جو اب کافی خراب حالت میں ہے۔
’لیکن ہم نے ایک پی سی ون بنایا ہے، جس کی منظوری کے بعد جلد ہی اس کو محفوظ بنانے پر کام شروع ہو جائے گا۔‘
پلوسی کی یہ مسجد آج بھی آباد ہے اور یہاں کی ملحقہ آبادی کے افراد اس مسجد میں نماز ادا کرتے ہیں۔