سعودی عرب میں ’ون واٹر‘ سمٹ میں پاکستانی وزیر اعظم کی شرکت

وزیرِ اعظم پاکستان نے سعودی عرب، فرانس، قازقستان اور عالمی بینک کے اشتراک سے منعقدہ ’ون واٹر‘ سربراہی اجلاس میں خطاب بھی کیا۔

سعودی عرب میں آبی مسائل سے متعلق ’ون واٹر‘ سمٹ کا افتتاح منگل کو ہوا، جس میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق، شہباز شریف آج ہی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض دو روزہ دورے پر پہنچے ہیں، جہاں وزیرِاطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

بیان کے مطابق ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبد العزیز نے وزیرِ اعظم کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

اس موقعے پر پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق، پاکستانی و سعودی اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

وزیرِ اعظم پاکستان نے سعودی عرب، فرانس، قازقستان اور عالمی بینک کے اشتراک سے منعقدہ ’ون واٹر‘ سربراہی اجلاس میں خطاب بھی کیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ’ون واٹر سمٹ‘ سے خطاب میں کہا کہ ’عالمی آبی تنظیم کے قیام پر سعودی ولی عہد کی دور اندیش قیادت قابل ستائش ہے۔‘

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’ہمارے لیے عالمی آبی تنظیم کے عالمی اقدام کا حصہ ہونا باعث اعزاز ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ بطور قیادت دریاؤں، جھیلوں اور آبی ذخائر کا تحفظ یقینی بنانا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بارش کے پانی کے کٹاؤ کے تحفظ اور جدید زرعی طریقوں پر عمل کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان نے رپورٹ کیا کہ اس موقعے پر وزیر اعظم کی سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

دوسری جانب الاخباریہ نے رپورٹ کیا کہ افتتاحی خطاب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ ’سعودی عرب نے 60 سے زیادہ ملکوں میں 200 سے زیادہ آبی منصوبوں کو چھ ارب ڈالر فراہم کیے ہیں۔‘ 

انہوں نے کہا کہ ’دنیا پانی کے بڑھتے ہوئے بحران خاص طور پر خشک سالی سے دوچار ہے۔ دنیا کو پانی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے چیلنجز کا سامنا ہے جو انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے متعدد بحرانوں کا کا باعث بنتے ہیں۔‘

رپورٹ میں کہا گیا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے آبی ذرائع کی پائیداری کے لیے مشترکہ منصوبے تیار کرنے پر زور دیا۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ ’سعودی عرب ورلڈ واٹر کونسل کے تعاون سے ورلڈ واٹر فورم 2027 کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے‘۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا