انڈر 19 فائنل: انڈیا کے خلاف بنگلہ دیشی فینز کے ’اللہ اکبر‘ کے نعرے

انڈین ٹیم کی 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جب یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے لگیں تو سٹیڈیم بنگالہ دیشی شائقین کی آوازوں اور ’اللہ اکبر‘ کے نعروں سے گونج رہا تھا۔

بنگلہ دیشی ٹیم ایشیا کپ انڈر 19 2024 میں انڈیا کے خلاف کامیابی کے بعد گراؤنڈ میں جشن منا رہے ہیں (ایشین کرکٹ کونسل فیس بک)

کسی بھی ہائی وولٹیج میچ میں شائقین کی حمایت اور ان کا جوش کسی بھی ٹیم کی جیت میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایسا ہی کچھ یوں ہی دیکھنے کو ملا جب ایشیا کپ کے فائنل میں انڈیا کا سامنا بنگلہ دیش سے ہوا۔

بنگلہ دیش کے 199 رنز کے تعاقب میں جب انڈین ٹیم کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرنے لگیں تو سٹیڈیم بنگالہ دیشی شائقین کی آوازوں اور ’اللہ اکبر‘ کے نعروں سے گونج رہا تھا۔

جیت صرف ایک وکٹ کی دوری پر تھی اور بنگلہ دیش کے کپتان عزیز الحکیم تمیم ہاتھوں کے اشاروں سے شائقین کا ساتھ دیتے ہوئے انہیں مزید پر جوش کر رہے تھے۔

بنگلہ دیش کے لگاتار دوسری مرتبہ انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے کے بعد یہ موضوع ابھی تک سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

راہت لطیف نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بنگالی شائقین کی اللہ اکبر کے نعروں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’صرف اللہ اکبر کے نعرے ہی دشمنوں کے دلوں میں خوف پیدا کرنے کے لیے کافی ہیں۔‘

بابسرستان نامی صارف نے اپنی پوسٹ میں سوال کیا ’سنڈے کیسا رہا؟‘

امتیاز اپنی پوسٹ میں کہتے ہیں کہ ’ انڈیا یو 19 کے بچے ضرور سہم گئے ہوں گے کیوں کہ ان کو بچپن سے ہی یہ سکھایا گیا ہے کہ اس جملے سے ڈرو۔‘

بنگالی مسلم نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’ یہ آج کے فائنل کا بہترین لمحہ ہے، مجمع تکبیر دے رہا تھا اور کپتان عزیز الحکیم تمیم ہجوم کو خوش کر رہے تھے۔‘

فرید خان نے انڈیا کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ’پتہ چلا کہ انڈیا انڈر 19 فائنل میں بنگلہ دیش انڈر 19 سے ہار گیا۔ وہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں صرف 139 رنز پر ڈھیر ہو گئے۔‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ