نو مئی واقعات میں مزید 60 افراد کو سزائیں: پاکستان فوج

آئی ایس پی آر نے سزا پانے والے 60 ملزمان کی تفصیلات جاری کیں، جن میں عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی بھی شامل ہیں۔

مغربی ممالک کی تنقید کو بظاہر نظرانداز کرتے ہوئے پاکستانی فوج نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ نو مئی 2023 کے پر تشدد واقعات میں ملوث مزید 60 افراد کو سزائیں سنا دی گئیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نو مئی کی سزاؤں کے اعلان کے سلسلے میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے تمام شواہد کی جانچ پڑتال کے بعد، مجرموں کو تمام قانونی حقوق کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے باقی 60 مجرموں کو سزائیں سنائی ہیں۔

تازہ سزائیں پانے والوں میں سے 10 ملزمان لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس جبکہ باقی فیصل آباد میں آئی ایس آئی کے دفتر، ایف سی ہیڈ کواٹر تیمرگرہ دیر، بنوں اور گوجرانوالہ جیسے مقامات پر نامزد تھے۔ سزا پانے والوں میں دو سابق فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔

نو مئی، 2023 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی قومی احتساب بیورو (نیب) کے ہاتھوں مبینہ کرپشن مقدمات میں گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران آرمی تنصیبات پر حملوں کے ساتھ ساتھ دیگر قومی و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور پاکستان فوج نے اپنا موقف واضح کر رکھا ہے کہ ذمہ داران کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی۔

اس سے قبل 21 دسمبر کو 25 افراد کو ان واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں دو سے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جسے پاکستان تحریک انصاف نے چیلنج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

آئی ایس پی آر نے سزا پانے والے 60 ملزمان کی تفصیلات جاری کیں ہیں، جو درجہ ذیل ہیں:

1۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث حسان خان نیازی ولد حفیظ اللہ نیازی کو 10 سال قید بامشقت

2۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو دو سال قید بامشقت

3۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث رئیس احمد ولد شفیع اللہ کو چھ سال قید بامشقت

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

4۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث ارزم جنید ولد جنید رزاق کو چھ سال قید بامشقت

5۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی رضا ولد غلام مصطفی کو چھ سال قید بامشقت

6۔ جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ دانش ولد راجہ عبدالوحید کو چار سال قید بامشقت

7۔ جی ایچ کیو حملے میں ملوث سید حسن شاہ ولد آصف حسین شاہ کو نو سال قید بامشقت

8۔ اے آئی ایم ایچ راولپنڈی پر حملے میں ملوث علی حسین ولد خلیل الرحمٰن کو سات سال قید بامشقت

9۔ پنجاب رجمنٹ سنٹر مردان حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد نبی کو دو سال قید بامشقت

10۔ ہیڈکوارٹر دیر سکاؤنٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث سہراب خان ولد ریاض خان کو چار سال قید مشقت

11۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث بریگیڈئر (ر) جاوید اکرم ولد چوہدری محمد اکرم کو چھ سال قید بامشقت

12۔ ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم لیاقت ولد لیاقت علی شاہد کو چار سال قید بامشقت

13۔ قلعہ چکدرہ حملے میں ملوث ذاکر حسین ولد شاہ فیصل کو سات سال قید بامشقت

14۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث امین شاہ ولد مشتر خان کو نو سال قید بامشقت

15۔ پی ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث فہیم ساجد ولد محمد خان کو آٹھ سال قید بامشقت

16۔ فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث حمزہ شریف ولد محمد اعظم کو دو سال قید بامشقت

17۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد ارسلان ولد محمد سراج کو سات سال قید بامشقت

18۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عمیر ولد عبدالستار کو چھ سال قید بامشقت

19۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث نعمان شاہ ولد محمود احمد شاہ کو چار سال قید بامشقت

20۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث اکرام اللہ ولد خانزادہ خان کو نو سال قید بامشقت

21۔ راہوالی گیٹ گجرانوالہ حملے میں ملوث محمد احمد ولد محمد نذیر کو دو سال قید بامشقت

22۔ ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث پیرزادہ میاں محمد اسحق بھٹہ ولد پیرزادہ میاں قمرالدین بھٹہ کو تین سال قید بامشقت

23۔ جی ایچ کیو حملے میں ملوث محمد عبداللہ ولد کنور اشرف خان کو چار سال قید بامشقت

24۔ فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث امجد علی ولد منظور احمد کو 2 سال قید بامشقت

25۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد رحیم ولد نعیم خان کو چھ سال قید بامشقت

26۔ پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث احسان اللہ خان ولد نجیب اللہ خان کو 10 سال قید بامشقت

27۔ راہوالی گیٹ گجرانوالہ حملے میں ملوث منیب احمد ولد نوید احمد بٹ کو دو سال قید بامشقت

28۔ فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد علی ولد محمد بوٹا کو دو سال قید بامشقت

29۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث سمیع اللہ ولد میر داد خان کو دو سال قید بامشقت

30۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں محمد اکرم عثمان ولد میاں محمد عثمان کو 2 سال قید بامشقت

31۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث مدثر حفیظ ولد حفیظ اللہ کو چھ سال قید بامشقت

32۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث سجاد احمد ولد محمد اقبال کو چار سال قید بامشقت

33۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث خضر حیات ولد عمر قیاض خان کو نو سال قید بامشقت

34۔ راہوالی گیٹ گجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث محمد نواز ولد عبدالصمد کو 2 سال قید بامشقت

35۔ پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث محمد بلال ولد محمد افضل کو چار سال قید بامشقت

36۔ ہیڈکوارٹر دیر سکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث محمد سلیمان ولد سِیعد غنی جان کو دو سال قید بامشقت

37۔ ہیڈکوارٹر دیر سکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث اسد اللہ درانی ولد بادشاہ زادہ کو چار سال قید بامشقت

38۔ چکدرہ قلعے پر حملے میں ملوث اکرام اللہ ولد شاہ زمان کو چار سال قید بامشقت

39۔ فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد فرخ ولد شمس تبریز کو پانچ سال قید بامشقت

40۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث وقاص علی ولد محمد اشرف کو چھ سال قید بامشقت

41۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث امیر ذوہیب ولد نذیر احمد شیخ کو چار سال قید بامشقت

42۔ اے آئی ایم ایچ راولپنڈی حملے میں ملوث فرہاد خان ولد شاہد حسین کو سات سال قید بامشقت

43۔ ہیڈکوارٹر دیر سکاؤٹس تیمرگرہ حملے میں ملوث عزت خان ولد اول خان کو دو سال قید بامشقت

44۔ راہوالی گیٹ گجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ کو دو سال قید بامشقت

45۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث ثقلین حیدر ولد رفیع اللہ خان کو نو سال قید بامشقت

46۔ فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث محمد سلمان ولد زاہد نثار کو دو سال قید بامشقت

47۔ ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث حامد علی ولد سید ہادی شاہ کو تین سال قید بامشقت

48۔ راہولی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث محمد وقاص ولد ملک محمد کلیم کو دو سال قید بامشقت

49۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث عزت گل ولد میردادخان کو نو سال قید بامشقت

50۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث حیدر مجید ولد محمد مجید کو دو سال قید بامشقت

51۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث گروپ کیپٹن وقاص احمد محسن(ریٹائرڈ) ولد بشیر احمد محسن کو دو سال قید بامشقت

52۔ ہیڈکوارٹر دیر سکاؤٹس تیمر گرہ حملے میں ملوث محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم کو دو سال قید بامشقت

53۔ گیٹ ایف سی کینٹ پشاور حملے میں ملوث محمد ایاز ولدصاحبزادہ خان کو دو سال قید بامشقت

54۔ چکدرہ قلعے حملے میں ملوث رئیس احمد ولد خستہ رحمان کو چار سال قید بامشقت

55۔ چکدرہ قلعے حملے میں ملوث گوہر رحمان ولد گل رحمان کو سات سال قید بامشقت

56۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث نیک محمد ولد نصر اللہ جان کو نوسال قید بامشقت

57۔ فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث فہد عمران ولد محمد عمران شاہد کو نو سال قید بامشقت

58۔ راہوالی گیٹ گوجرانوالہ کینٹ حملے میں ملوث سفیان ادریس ولد ادریس احمد کو دو سال قید بامشقت

59۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث رحیم اللہ ولد بیعت اللہ کو نو سال قید بامشقت

60۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث خالد نوازولد حامد خان کو نو سال قید بامشقت

بیان میں مزید کہا گیا کہ نو مئی کے ملزمان کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ متعلقہ قوانین کے تحت مکمل کر لیا گیا ہے۔

تمام مجرموں کو اپیل اور دیگر قانونی چارہ جوئی کا حق حاصل ہے جیسا کہ آئین اور قانون میں اس کی ضمانت دی گئی ہے۔

بیان کے مطابق: ’قوم، حکومت اور مسلح افواج انصاف قائم کرنے اور ریاست کے ناقابلِ تسخیر رِٹ کو برقرار رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔‘

مغربی ممالک کا اعتراض اور پاکستان کا موقف

فوجی عدالت کے ذریعے عام شہریوں کو سزائیں سنانے کے فیصلے پر یورپی یونین، امریکہ اور برطانیہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پاکستان بین الاقوامی معاہدہ برائے شہری و سیاسی حقوق کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔‘

اس کے رد عمل میں پاکستان کے دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا گیا جس کا متن تھا، ’پاکستان کا قانونی نظام بین الاقوامی انسانی قوانین کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے،‘ اور یہ کہ ’پاکستان اپنی تمام بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔‘

دفتر خارجہ نے بیان میں نو مئی واقعے کی سزاؤں کے حوالے سے کہا گیا کہ ’پاکستان کی پارلیمنٹ کے ذریعے منظور شدہ قانون اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق کیے گئے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان