اسرائیل پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، حماس نے قیدیوں کا تبادلہ روک دیا

حماس نے اسرائیل پر فائر بندی معاہدے کی تعمیل میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے وہ اسرائیلی قیدیوں کے اگلے تبادلے کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر رہا ہے۔

حماس کے جنگجو آٹھ فروری، 2025 کو دیر البلح میں تین اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کرنے کے لیے سٹیج سے لے جا رہے ہیں (اے ایف پی)

فلسطینی تنظیم حماس نے پیر کو اسرائیل پر غزہ فائر بندی معاہدے کی تعمیل میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے وہ معاہدے کے تحت اسرائیلی قیدیوں کے اگلے تبادلے کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر رہا ہے۔

عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا، ’قیدیوں کی رہائی کو، جو 15 فروری، 2025 کو ہونے والی تھی، اگلی اطلاع تک ملتوی کر دیا جائے گا، جب تک اسرائیل کی جانب سے گذشتہ ہفتوں کے وعدوں کی تکمیل نہیں ہو جاتی۔‘
 
انہوں نے مزید کہا، ’ہم معاہدے کی شرائط سے اپنی وابستگی کی دوبارہ تصدیق کرتے ہیں لیکن جب تک اسرائیل ان پر عمل پیرا رہے۔‘

حماس اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی معاہدے کی شرائط کے تحت، جس کا پہلا مرحلہ 19 جنوری کو نافذ العمل ہوا تھا، 33 اسرائیلی قیدیوں کو تقریباً 1,900 قیدیوں کے بدلے رہا کیا جانا ہے، جن میں سے زیادہ تر اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گذشتہ ہفتے کو قیدیوں کا تبادلے کا پانچواں مرحلہ مکمل ہوا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ حماس نے ’گذشتہ تین ہفتوں میں دشمن کی خلاف ورزیوں اور معاہدے کی شرائط پر عمل نہ کرنے کی نگرانی کی ہے۔‘

بیان کے مطابق: ’اتفاق کے باوجود ان میں بےگھر افراد کی شمالی غزہ واپسی میں تاخیر، غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں انہیں گولہ باری اور فائرنگ کا نشانہ بنانا، اور تمام اقسام کی انسانی امداد کی آمد کی اجازت نہ دینا،‘ شامل ہیں، جب کہ حماس نے ’اپنے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے۔‘
 
دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے حماس کے اعلان کو معاہدے کی ’مکمل خلاف ورزی‘ قرار دیا ہے۔
 
کاٹز نے ایک بیان میں کہا کہ حماس کا اعلان فائر بندی معاہدے اور قیدیوں کی رہائی کے معاہدے کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ 
 
’میں نے آئی ڈی ایف (فوج) کو غزہ میں کسی بھی ممکنہ صورت حال کے لیے ہائی الرٹ پر تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔‘
whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا