مشرقی یوکرین کی صورتحال مزید بگڑ رہی ہے: روس

روسی صدر پوتن نے کہا کہ بحران کے شکار مشرقی یوکرین کی صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے کیونکہ مغرب نے ماسکو پر الزام لگا ہے کہ وہ عنقریب حملہ کرسکتا ہے۔

روسی صدرولاد میر پوتن 18 فروری، 2022 کو  ماسکو میں بیلاروس کے اپنے ہم منصب الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران (اے ایف پی)

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے جمعے کو کہا کہ تنازعات سے متاثرہ مشرقی یوکرین کی صورتحال مزید خراب ہوتی جا رہی ہے کیونکہ مغرب نے ماسکو پر الزام لگا ہے کہ وہ عنقریب حملہ کرسکتا ہے۔

پوتن نے ماسکو میں بیلاروس کے اپنے ہم منصب الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ ’مشرقی یوکرین کی بگڑتی ہوئی صورتحال اس وقت ہمارے سامنے ہے۔‘

روس نے حالیہ ہفتوں میں یوکرین کی سرحدوں کے قریب بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کی ہیں۔

تاہم پوتن، جنہوں نے مغرب سے ان وعدوں کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیٹو میں مشرق کی طرف توسیع نہیں کرے گا، نے کہا کہ یہ مشقیں جن میں ہزاروں فوجی شامل ہیں، کوئی خطرہ نہیں ہیں۔

’یہ مشقیں خالصتاً دفاعی نوعیت کی ہیں اور کسی کے لیے خطرہ نہیں۔‘

روئٹرز کے مطابق انہوں نے کہا کہ مغرب اور ان کے اتحادی’ سکیورٹی کے حوالے ان کے بنیادی مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنے پر مائل نہیں ہیں۔‘

روس نے اس ہفتے مطالبہ کیا تھا کہ امریکہ وسطی اور مشرقی یورپ سے اپنے تمام فوجیوں کو نکالنے کا عہد کرے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

روس رہنما  ہفتے کو ذاتی طور پر ماسکو کی ’سٹریٹجک فورسز‘ پر مشتمل فوجی مشقوں کا معائنہ کریں گے جن میں بیلسٹک اور کروز میزائل تجربات شامل ہوں گے۔

دوسری جانب جمعے کو مشرقی یوکرین میں ایک امدادی قافلے کو گولہ باری سے نشانہ بنایا گیا اور روس نواز باغیوں نے تنازعے والے علاقے سے شہریوں کو نکلنے کا حکم دیا۔

روئٹرز کے مطابق  صدر پوتن نے ہنگامی امور کے وزیر کو یوکرین کے ساتھ سرحد پر روستوو کے علاقے میں جانے کا حکم دیا۔

روئٹرز کے مطابق انہوں نے وزیر کو حکم دیا کہ وہ کو ڈونباس کے رہائشیوں کے لیے پناہ گاہ کا انتظام کریں۔

خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یوکرین کی سرحدوں کے ارد گرد تعینات ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ لاکھ روسی فوجیوں پر توجہ مرکوز کرنے والے امریکی اور یورپی حکام نے خبردار کیا ہے کہ مشرقی یوکرین میں طویل عرصے سے سلگتا ہوا تنازع ایک وسیع حملے کے لیے چنگاری کا کام کر سکتا ہے۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا