کراچی ٹیسٹ: پہلا دن آسٹریلوی بلے بازوں کے نام

پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے تین وکٹ کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ عثمان خواجہ اور نیتھن لائن کریز پر موجود ہیں۔

چائے کے وقفہ کے بعد عثمان خواجہ نے اپنی سنچری مکمل کی۔ یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں گیارہویں سنچری ہے۔ انہوں نے 192 گیندوں میں اپنے 100 رنز مکمل کیے(اے ایف پی)

کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پہلے دن 251 رنز بنا لیے جبکہ اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ میں بھی پچ سے پہلے دن کے تینوں سیشنز میں بولرز کو خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی اور بلے بازوں نے آزادی سے رنز بناکر سپورٹنگ پچ بنانے کے پی سی بی کے دعوی کی نفی کردی ہے۔

مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اب تک درست فیصلہ نظر آرہا ہے۔

دونوں ٹیموں نے اپنے پلئینگ سکواڈز میں تبدیلیاں کی ہیں۔ آسٹریلیا نے  فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی جگہ نوجوان لیگ سپنر مچل سویپسن کو شامل کیا جو اپنے کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

پاکستان نے افتخار احمد کی جگہ فہیم اشرف اور نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو شامل کیا۔

آسٹریلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستانی بولنگ کا آغاز شاہین شاہ اور حسن علی نےکیا۔

دونوں بلے بازوں نے پہلے گھنٹے میں تیزی سے کھیلتے ہوئے 63 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ لنچ سے قبل  82 کے سکور پر گری جب ڈیوڈ وارنر فہیم اشرف کی گیند پر وکٹ کے پیچھے محمد رضوان کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 36 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے دوسرا نقصان مارنوس لبوشین کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ وہ ساجد خان کی ڈائریکٹ تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لنچ کے وقفہ تک آسٹریلیا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 100 رنز بنائے تھے۔ تاہم لنچ کے بعد کینگروز کی بیٹنگ سست رفتاری سے آگےبڑھی۔

عثمان خواجہ اور سٹیو سمتھ نے چائے کے وقفہ تک مزید 72 رنز بنائے جس سے ان کی محتاط بیٹنگ کا اندازہ ہوتا ہے۔

چائے کے وقفہ کے بعد عثمان خواجہ نے اپنی سنچری مکمل کی یہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں گیارھویں سنچری ہے۔ انہوں نے 192 گیندوں میں اپنے 100 رنز مکمل کیے۔ وہ راولپنڈی میں تین رنز سے سنچری مکمل نہیں کرسکے تھے۔  انھوں کھیل ختم ہونے تک 127 رنزبنائے تھے۔

پاکستان کو تیسری کامیابی سٹیو سمتھ کی صورت میں ملی جب انھیں فہیم اشرف نے حسن علی کی گیند پر سلپ میں مشکل کیچ لے کر آؤٹ کر دیا۔ انھوں نے 72 رنز بنائے۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 159 رنز کی پارٹنرشپ کی۔

پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے تین وکٹ کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ عثمان خواجہ اور نیتھن لائن کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی بولنگ پہلے دن کوشش کے باوجود صرف دو وکٹ لے سکی۔ پچ سے کسی قسم کی مدد نہ ملنے کے باعث سوائے فہیم اشرف اور حسن علی کے کوئی بھی بولر کامیاب نہ ہوسکا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ