’یہ سکون کہیں اور نہیں‘: دبئی سے سکردو انٹرنیشنل پرواز کی آمد

پہلی بین الاقوامی پرواز سے سکردو پہنچنے والے مسافروں میں گلگت بلتستان کی روائتی ٹوپی اور تحائف بھی دیے گئے۔

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کی پرواز پی کے 234 دبئی سے سکردو پہنچ گئی ہے جس کی لینڈنگ کے ساتھ ہی سکردو ایئرپورٹ بین الاقوامی ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔

سکردو ایئرپورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز پیر کو دبئی سے صبح 08:45 پر پہنچ جس میں 80 مسافر سوار تھے۔

پی آئی اے کی جانب سے اس بارے میں جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پرواز کے اترنے کے بعد سکردو کو ایک بین القوامی ائیر پورٹ کا درجہ مل گیا ہے۔

بیان کے مطابق ان پروازوں کے آغاز سے پی آئی اے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا اور سکردو کو پوری دنیا میں متعارف کروایا ہے۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پرواز پر ’سیاح جنت نظیر گلگت بلتستان کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ انہیں دوران پرواز ہمالیہ کے برف پوش پہاڑوں بشمول کے ٹو اور نانگا پربت کے خوبصورت نظارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔‘

بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیاح اب دبئی سے براہ راست ساڑھے تین گھنٹے کی پرواز سے سکردو پہنچ سکیں گے۔

پہلی بین الاقوامی پرواز سے سکردو پہنچنے والے مسافروں میں گلگت بلتستان کی روائتی ٹوپی اور تحائف بھی دیے گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان مسافروں میں سکردو سے تعلق رکھنے والے گلوکار علی بلتی بھی شامل ہیں جو اس پرواز کا پہلا ٹکٹ خریدنے والے مسافر بھی ہیں۔

علی بلتی نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سن تو ہم بچپن سے رہے تھے کہ سکردو میں انٹرنیشنل پروازیں آئیں گی مگر آج میں نے پہلا ٹکٹ لیا اور اس پرواز پر سفر کیا۔‘

ان کا کہنا ہے کہ جب سے انہوں نے اس بارے میں سوشل میڈیا پر دیکھا تھا تب سے ہی وہ اس پرواز کی ٹکٹ لینے کی کوشش کر رہے تھے۔

دبئی سے سکردو کا سفر کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ دوسرے شہروں کا سفر بھی کرتے رہے ہیں مگر ’جو سکون سکردو ایئرپورٹ پر اتر کر ملا وہ کہیں اور نہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا