شیخ حسینہ انتخابات کے لیے بنگلہ دیش واپس آئیں گی: بیٹا

’ٹائمز آف انڈیا‘ سے بات کرتے ہوئے امریکہ میں مقیم ان کے بیٹے سجیب واجد جوئے نے کہا: ’فی الحال وہ (حسینہ) انڈیا میں ہیں۔ وہ اُس وقت بنگلہ دیش واپس چلی جائیں گی جب عبوری حکومت انتخابات کروانے کا فیصلہ کرے گی۔‘

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے نے کہا ہے کہ جب نئی نگران حکومت انتخابات کروانے کا فیصلہ کرے گی تو ان کی والدہ اپنے ملک واپس آ جائیں گی۔

حسینہ واجد سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف کئی ہفتوں سے جاری مظاہروں کے بعد پانچ اگست کو استعفیٰ دے کر ہمسایہ ملک انڈیا فرار ہو گئی تھیں، جس کے بعد نوبیل امن انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں نگران حکومت نے جمعرات کو حلف اٹھایا، جسے ملک میں انتخابات کروانے کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکہ میں مقیم ان کے بیٹے سجیب واجد جوئے نے کہا: ’فی الحال وہ (حسینہ) انڈیا میں ہیں۔ وہ اُس وقت بنگلہ دیش واپس چلی جائیں گی جب عبوری حکومت انتخابات کروانے کا فیصلہ کرے گی۔‘

حسینہ واجد کی عوامی لیگ پارٹی عبوری حکومت میں شامل نہیں ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

طویل عرصے سے سابق وزیراعظم کے خلاف طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے بعد ملک گیر تشدد میں تقریباً 300 افراد مارے گئے تھے اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

وہ نئی دہلی میں ایک سیف ہاؤس میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ انڈین میڈیا کے مطابق وہ برطانیہ میں پناہ لینے کا ارادہ رکھتی ہیں، تاہم برطانوی ہوم آفس نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

انڈیا کے وزیر خارجہ نے جمعرات کو کہا تھا کہ انہوں نے اپنے برطانوی ہم منصب سے بنگلہ دیش کے بارے میں بات کی ہے، لیکن انہوں نے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

سجیب واجد نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ سیاست میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ عوامی لیگ انتخابات میں حصہ لے گی اور ہم شاید جیت بھی جائیں۔‘

ماہر اقتصادیات محمد یونس نگران حکومت میں بطور چیف ایڈوائزر خدمات سرانجام دیں گے اور ملک میں عام انتخابات کروانا بھی اسی حکومت کی ذمہ داری ہو گی۔

84 سالہ محمد یونس کو طلبہ مظاہرین نے اس عہدے کے لیے تجویز کیا تھا، جس کے لیے وہ جمعرات کو پیرس سے ڈھاکہ واپس آئے۔

وطن واپس پہنچنے پر انہوں نے حالیہ پرتشدد مظاہروں میں جان سے جانے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی قربانیوں کے سبب قوم کو دوسری مرتبہ آزادی ملی۔
 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا