غزہ: مسجد پر اسرائیلی بمباری میں 21 اموات، متعدد زخمی

سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ’اسرائیل نے دیر البلاح میں اس مسجد پر بمباری کی ہے جس میں بے گھر افراد نے پناہ لی ہوئی تھی۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے اتوار کو بتایا ہے کہ مرکزی دیر البلاح میں ایک مسجد پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں 21 افراد کی موت ہو گئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ’اسرائیل نے دیر البلاح میں اس مسجد پر بمباری کی ہے جس میں بے گھر افراد نے پناہ لی ہوئی تھی۔ اس حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔‘

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں ہزاروں مظاہرین نے مارچ کیا ہے۔

واشنگٹن میں ایک ہزار سے زائد مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو ہتھیار کی فراہمی اور امداد بند کرے۔

امریکہ کہ علاوہ یورپ، افریقہ اور آسٹریلیا میں بھی ہزاروں کے تعداد میں لوگوں نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس حوالے سے پاکستان میں بھی فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالنے کے اعلانات کیے گئے ہیں۔

پاکستان میں جماعت اسلامی کی جانب سے ایک ملین مارچ کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جس کا مقصد غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے جہاں اب تک 42 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا