’میں ملازمت کی تلاش میں ہوں‘: ٹرمپ فرنچ فرائز بنانے میکڈونلڈ پہنچ گئے

سابق امریکی صدر نے بکس کاؤنٹی میں میکڈونلڈز کے مالک کو بتایا کہ وہ ’ملازمت کی تلاش میں ہیں اور ہمیشہ سے اس فاسٹ فوڈ ریستوراں میں کام کرنا چاہتے تھے۔‘

ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران اتوار کو فلاڈیلفیا کے مضافاتی قصبے کے میکڈونلڈز گئے اور فرینچ فرائز سٹیشن اور ڈرائیو تھرو ونڈو پر کام کیا۔

سابق صدر نے بکس کاؤنٹی میں میکڈونلڈز کے مالک کو بتایا کہ وہ ’ملازمت کی تلاش میں ہیں اور ہمیشہ سے اس فاسٹ فوڈ ریستوراں میں کام کرنا چاہتے تھے۔‘

میکڈونلڈز پہنچنے کے بعد سابق امریکی صدر نے اپنی جیکٹ اتار کر روایتی ایپرن پہن کر فرنچ فرائز سٹیشن پر گئے۔

کیمروں سے گھرے ہوئے ٹرمپ نے فرینچ فرائز کو گرم تیل میں ڈبویا اور ان  کی نمک سے سیزننگ کے ڈرائیو تھرو ونڈو کے ذریعے گاہکوں کے حوالے کیا۔

ریستوراں کے سامنے سڑک پر ہزاروں لوگ یہ منظر دیکھنے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔

ٹرمپ نے اس موقع پر کہا: ’یہ مزے کا کام ہے۔ میں یہ سارا دن کر سکتا تھا۔‘

 انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ کام اپنی حریف کملا ہیریس کے ’مڈل کلاس پس منظر' رکھنے کے دعووں کو چیلنج کرنے کے لیے کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کملا ہیریس اپنی انتخابی مہم اور تقاریر میں اکثر اس بات کا حوالہ دیتی ہیں کہ زندگی کے مشکل ادوار میں وہ میکڈونلڈز میں بھی کام کرچکی ہیں۔

ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ کملا ہیریس نے وہاں کبھی کام نہیں کیا۔

ٹرمپ نے کملا ہیرس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے اب میکڈونلڈز میں کملا سے 15 منٹ زیادہ کام کرلیا ہے۔'

میک ڈونلڈز پر فوٹو سیشن صحافیوں کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں تبدیل ہو گیا جو ڈرائیو تھرو ونڈو سے ٹرمپ سے سوالات کر رہے تھے۔

ایک رپورٹر نے پوچھا کہ وہ کملا ہیریس کو ان کی سالگرہ کے موقع پر کیا پیغام دینا چاہیں گے؟ جس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ 'میں کہوں گا ہیپی برتھ ڈے کملا! میرا خیال ہے کہ میں انہیں کچھ پھول بھی بھجواؤں گا۔‘

اس موقع پر ٹرمپ نے ڈرائیو تھرو ونڈو سے گاہکوں سے بھی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'یہاں موجود لوگوں کی بھیڑ دیکھیں، وہ بہت خوش ہیں کیونکہ ان کے پاس امید ہے، انہیں امید چاہیے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ