آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ نے ٹیسٹ کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کر لیے

سمتھ نے میچ کا آغاز 9,999 رنز سے کیا اور اپنی پہلی گیند پر پرباتھ جے سوریا کے خلاف ایک رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

29 جنوری2025 سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان گال انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ اپنا دس ہزارواں رنز بنانے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں (ایشارا ایس کوڈیکارا/اے ایف پی)

آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ نے بدھ کو سری لنکا کے خلاف گال انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کر لیے۔ 

سمتھ نے میچ کا آغاز 9,999 رنز سے کیا اور اپنی پہلی گیند پر پرباتھ جے سوریا کے خلاف ایک رن لے کر یہ سنگ میل عبور کرنے والے 15ویں ٹیسٹ بلے باز اور چوتھے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے۔

سٹیو سمتھ

سٹیو سمتھ دو جون 1989 کو کوگاراہ، سڈنی، نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا میں پیدا ہوئے۔ ان کا پورا نام سٹیون پیٹر ڈیورکس سمتھ ہے۔ ان کے والد، پیٹر سمتھ، ایک کیمسٹ تھے اور ان کی والدہ، جلیان سمتھ، ایک گھریلو خاتون تھیں۔

سمتھ نے 17 سال کی عمر میں انگلینڈ منتقل ہو کر کلب کرکٹ کھیلی۔ بعد میں وہ آسٹریلیا واپس آئے اور آسٹریلوی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے 2010 میں پاکستان کے خلاف ٹی 20 میچ میں بین الاقوامی ڈیبیو کیا اور اسی ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے ڈیبیو بھی کیا۔

ابتدائی طور پر سمتھ کو لیگ سپنر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا، لیکن بعد میں وہ بلے بازی میں بہتر کارکردگی کی وجہ سے اوپر آئے اور چھا گئے۔

انہوں نے 2013 میں آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کی اور 2015 میں مائیکل کلارک کے بعد کپتانی سنبھالی۔ سمتھ نے 2015، 2016، اور 2017 میں دنیا کے بہترین ٹیسٹ بلے باز کے طور پر رینکنگ حاصل کی۔

سمتھ 2015 اور 2023 میں کرکٹ ورلڈ کپ، 2021 میں ٹی 20 ورلڈ کپ، اور 2023 میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیموں کا حصہ رہے ہیں۔

ان کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے انہیں کئی ایوارڈز ملے ہیں، جن میں سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی (2015)، آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر (2015، 2017)، اور ایلن بارڈر میڈل (2015، 2018، 2021، 2023) شامل ہیں۔

ایک روزہ کیریئر

سٹیو سمتھ نے 19 فروری 2010 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا۔ ان کا ایک روزہ کیریئر شاندار رہا ہے، جس میں انہوں نے 165 میچز کھیلے ہیں اور 43.55 کی اوسط سے 5662 رنز بنائے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ سکور 164 رنز ہے۔

اہم سنگ میل اور ریکارڈز

سنچریاں: 12

نصف سنچریاں: 34

چوکے: 508

چھکے: 56

وکٹیں: 28 (بہترین بولنگ 3/16)

سمتھ نے 2015 کے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی، جہاں انہوں نے مسلسل پانچ اننگز میں 50 یا اس سے زیادہ رنز بنائے، جو ایک ریکارڈ ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ