فخر زمان ہمارے لیے ’مسئلہ‘ ہیں: کیوی کپتان

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے جمعے کو کہا ہے کہ پاکستانی بلے باز فخر زمان نیوزی لینڈ کے لیے ایک ’پرابلم‘ ہیں کیونکہ وہ ہمارے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

14 جنوری، 2024 کی اس تصویر میں پاکستانی بلے باز فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف ہملٹن میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران شاٹ کھیلتے ہوئے(اے ایف پی)

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے جمعے کو کہا ہے کہ ’پاکستانی بلے باز فخر زمان نیوزی لینڈ کے لیے ایک ’پرابلم‘ ہیں کیونکہ وہ ہمارے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔‘

لاہور میں پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی سہ ملکی سیریز سے قبل میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر سے چیمپیئنز ٹرافی، سہ ملکی سیریز اور کیوی ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ سہ ملکی سیریز اچھی تیاری کا موقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ذہن میں چیمپیئنز ٹرافی بھی ہے لیکن یہ سیریز بھی اہم ہے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 پاکستانی ٹیم اور وکٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم پاکستان کے کھیل سے آگاہ ہیں، وہ ہمارے کھیل سے آگاہ ہیں۔‘

قدافی سٹیڈیم کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں یہ میرا پہلا موقع ہے لیکن قدافی سٹیڈیم کو دیکھ کر یہ بہت اچھا اور خوبصورت دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے حوالے سے سینٹنرنے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی بولنگ اچھی ہے اور فہیم اشرف، محمد حسنین اور ابرار اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔

پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کل آٹھ فروری سے کھیلی جا رہی ہے جبکہ اس سیریز کا فائنل 17 فروری کو کھیلا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ