پاکستانی نژاد علی خان آئی پی ایل کا حصہ بننے والے پہلے امریکی

انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائڈرز کے سکواڈ میں شامل ہونے والے فاسٹ بولر علی خان اس لیگ میں شامل کیے جانے والے پہلے امریکی کھلاڑی ہیں۔

علی خان کربیئن پریمیئر لیگ کی فاتح ٹیم ٹرینبیگو نائٹ رائڈرز کا حصہ تھے (ٹوئٹر/علی خان)

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائڈرز کے سکواڈ میں شامل ہونے والے فاسٹ بولر علی خان اس لیگ میں شامل کیے جانے والے پہلے امریکی کھلاڑی ہیں۔

پاکستانی نژاد علی خان کو انگلینڈ کے ہیری گرنی کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا جو کندھے میں چوٹ کے باعث کولکتہ نائٹ رائڈرز کے سکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔

انڈین پریمیئر لیگ کے نئے سیزن کا آغاز سنیچر سے متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کولکتہ نائٹ رائڈرز کے چیف ایگزیکیٹیو وینکے میسور نے ٹوئٹر پر لکھا: ’علی خان کو کے آر فیملی میں خوش آمدید۔ آئی پی ایل اور اس تجربے سے لطف اندوز ہوں۔ ہیری گرنی بدقسمتی رہی۔ آپ جلد صحتیاب ہوں۔ آپ کو یاد کیا جائے گا۔‘

علی خان کربیئن پریمیئر لیگ کی فاتح ٹیم ٹرینبیگو نائٹ رائڈرز کا حصہ تھے اور وہیں اسے انہیں آئی پی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کولکتہ نائٹ رائڈرز اور ٹرینبیگو نائٹ رائڈرز کا تعلق ایک ہی کمپنی سے ہے۔

علی خان کو 2018 میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کے دوران ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈوائن براو نے دیکھا تھا اور پھر وہی انہیں سی پی ایل میں لے کر آئے۔

گذشتہ سال 29 سالہ علی خان نے ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو کے مقابلوں کے دوران امریکہ کے ون ڈے انٹرنیشنل کا درجہ حاصل کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔               

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ