صرف 26 رنز پر چھ وکٹیں گنوانے کے بعد بنگلہ دیش کی شاندار واپسی

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بنگلہ دیش کی ٹیم صرف 26 رنز پر چھ وکٹیں کھونے کے بعد بھی پاکستان پر حاوی دکھائی دیتی ہے۔

بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس نے شاندار اننگز کھیلی اور 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے (اے ایف پی)

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن مہمان ٹیم نے صرف 26 رنز پر چھ وکٹیں گنوانے کے بعد بھی میچ میں شاندار واپسی کی ہے۔

اتوار کو میچ کے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کے خرم شہزاد نے بنگلہ دیش کے ٹاپ آرڈر کو تنکوں کی طرح بکھیر کر رکھ دیا۔

خرم شہزاد نے اپنے طوفانی سپیل میں پہلی وکٹ بنگلہ دیش کے ذاکر حسین کو آؤٹ کر کے حاصل کی۔ 19 کے سکور پر شادمان اسلام ان کا نشانہ بنے اور 20 کے سکور پر انہوں نے نجم الحسن شانتو کو بھی واپس پویلین کی راہ دکھا دی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے 20 کے مجموعی سکور پر ہی میر حمزہ نے مومن الحق کو بھی آؤٹ کر دیا جس کے بعد مشفیق الرحیم بھی میر حمزہ کا نشانہ بنے۔

بنگلہ دیش کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شکیب الحسن تھے جو 26 کے مجموعی سکور پر خرم شہزاد کا شکار بنے۔

یہاں لگنے لگا کہ ہی جلد ہی بنگلہ دیش کی اننگز تمام ہو جائے گی لیکن لٹن داس نے مہدی حسن میراز کے ساتھ مل کر بنگلہ دیش کی کشتی کو بھنور سے نکالا۔

دونوں بلے بازوں کے درمیان 165 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس نے بنگلہ دیش کی اننگز کو سنبھالہ دیا اور بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 238 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

لٹس داس 138 اور مہدی حسین میراز 78 رنز بنا سکے۔ یہ لٹن داس کی ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھی سنچری تھی۔

پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے چھ، میر حمزہ اور سلمان آغا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

خرم احمد 90 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی فاسٹ بولر بن گئے ہیں جنہوں نے 2010 کے بعد ہوم سیریز میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔

2010 میں تنویر احمد نے ابوظبی میں جنوبی افریقہ کے خلاف 120 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستان کی ٹیم نے 12 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کیا تو بات وہیں سے شروع ہوئیں جہاں پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ختم ہوئی تھی۔

عبداللہ شفیق صرف تین رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، یہاں ٹیم مینیجمنٹ نے نائٹ واچ میچ کے طور پر خرم شہزاد کو میدان میں اتارا لیکن وہ چھ گیندیں کھیل کر بغیر کوئی رنز بنائے واپس لوٹ گئے۔

بنگلہ دیش کو پاکستان کی دوسری اننگز میں دونوں ابتدائی وکٹیں حسن محمود نے دلوائیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ