ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ کے خلاف عبداللہ شفیق اور شان مسعود کی سینچریاں

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا اور پاکستانی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنا ڈالے۔

سات اکتوبر، 2024 کی اس تصویر میں پاکستانی بلے باز عبداللہ شفیق اور شان مسعود ملتان میں انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران(اے ایف پی)

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا اور پاکستانی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنا ڈالے۔

پاکستانی کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور صائم ایوب بلے بازی کرنے میدان میں اترے۔

انگلینڈ کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب صائم ایوب چار رنز بنا کر ایٹکنسن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت پاکستان کا سکور صرف آٹھ تھا۔

صائم کے بعد کپتان شان مسعود بیٹنگ کرنے میدان میں اترے اور قدرے تیز رفتاری سے کھیلتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا۔

عبداللہ شفیق نے بھی ان کا خوب ساتھ نبھایا اور دونوں کے درمیان 253 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔

دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی سینچری بھی مکمل کی اور پاکستانی ٹیم کی اننگز کو ریت کی دیوار ثابت ہونے سے روک دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

261 پر عبداللہ شفیق 102 اور شان مسعود 263 پر 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شان کی اننگز میں 13 چوکے اور دو چھکے جبکہ عبداللہ شفیق کی اننگز میں 10 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد سابق کپتان بابر اعظم نے سعود شکیل کے ساتھ مل کر پاکستانی اننگز کو آگے بڑھایا لیکن 324 کے سکور پر بابر اعظم بھی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

دن کے اختتام تک پاکستانی ٹیم نے 328 رنز بنا رکھے ہیں اور سعود شکیل 35 سکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ نائٹ واچ مین نسیم شاہ بغیر کسی رنز کے ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن نے دو وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ کرس ووکس اور جیک لیچ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ