ایڈیلیڈ ون ڈے: پاکستان کی تین عمدہ کارکردگیاں، آسٹریلیا کی ہار

پاکستان نے اپنی آل راؤنڈ پرفارمنس سے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں نو وکٹوں سے باآسانی چت کر دیا۔

پاکستان کے بولر حارث رؤف اور وکٹ کیپر کپتان محمد رضوان آٹھ نومبر، 2024 کو ایڈلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں وکٹ ملنے پر خوش ہو رہے ہیں (اے ایف پی)

پاکستان نے جمعے کو اپنی آل راؤنڈ کارکردگی سے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں نو وکٹوں سے زیر کر لیا۔

پاکستان نے آج ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں 164 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی۔ 

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔ گرین شرٹس نے حارث رؤف کی 29 رنز کے عوض پانچ شاندار وکٹوں کی مدد سے پوری آسٹریلوی ٹیم صرف 163 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

 پاکستانی باؤلرز نے شروع سے ہی آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں ڈال دیا، اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی پویلین واپس لوٹتے چلے گئے۔ 

شاہین شاہ آفریدی نے 26 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 محمد حسنین اور نسیم شاہ نے بھی ایک، ایک وکٹ لے کر حریف ٹیم کو کم سکور پر محدود کرنے میں کردار ادا کیا۔ 

اس میچ کی ایک خاص یہ تھی کہ وکٹ کیپر کپتان محمد رضوان نے چھ کیچ لے کر عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔

پاکستان کو 164 رنز کا ہدف ملا، جس کا تعاقب کرتے ہوئے گرین شرٹس نے مکمل اعتماد کے ساتھ بلے بازی کی۔

پہلی وکٹ 137 رنز پر گری جب صائم ایوب 71 گیندوں پر 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق 64 اور بابر اعظم 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بابر نے آخری گیند پر چھکا لگایا اور یوں پاکستان نے 26.3 اوورز میں 169 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

سیریز کے پہلے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ