صدر ٹرمپ کے افتتاحی خطاب کے 10 اہم نکات

بحیثیت امریکی صدر افتتاحی تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی اہم منصوبے اور پالیسیاں پیش کیں، جن میں امیگریشن پالیسی، سرحدوں کی حفاظت اور دیگر اہم اقدامات کا ذکر شامل تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2025 کو کیپیٹل ون ایرینا میں افتتاحی پریڈ کے دوران خطاب کر رہے تھے (اے ایف پی)

ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کی شب امریکہ کے 47 ویں صدر کے طور پر حلف اٹھایا، جس کے بعد افتتاحی تقریر میں انہوں نے کئی اہم منصوبے اور پالیسیاں پیش کیں، جن میں امریکہ کی امیگریشن پالیسی، سرحدوں کی حفاظت اور دیگر اہم اقدامات شامل ہیں۔

صدر ٹرمپ کے خطاب کے 10 اہم نکات

امریکہ کا سنہری دور

صدر ٹرمپ نے ایک نئے دور کا اعلان کرتے ہوئے اسے ’امریکہ کا سنہرہ دور‘ قرار دیا، جہاں قومی خوش حالی اور طاقت کا نیا دور شروع ہو گا۔‘

امریکہ فرسٹ اور قومی خود مختاری

صدر ٹرمپ نے قومی خودمختاری اور ’امریکہ فرسٹ‘ پالیسی کو دوبارہ اجاگر کیا جہاں ملکی مفادات کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

جنوبی سرحد کی حفاظت

نئے امریکی صدر نے جنوبی سرحد پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا اور سرحدی تحفظ کو بہتر بنانے اور امیگریشن مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کا وعدہ کیا۔

معاشی منصوبے

صدر ٹرمپ نے معاشی میدان میں کئی وعدے کیے جن میں انہوں نے مہنگائی پر قابو پانے اور معیشت کو مستحکم کرنے کا وعدہ کیا۔ نئے صدر نے امریکی صنعت اور مینوفیکچرنگ کو دوبارہ مضبوط کرنے کی بھی بات کی۔

توانائی کی پالیسیاں

صدر ٹرمپ  نے تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافے کے لیے توانائی کے شعبے میں قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا۔

حکومتی اصلاحات

صدر ٹرمپ نے حکومت میں بدعنوانی کو ختم کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے حکومتی عمل کو بہتر بنانے کے لیے ’ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘ کے قیام کی بھی تجویز دی۔

سماجی پالیسیاں

انہوں نے آزادی اظہار کے حقوق کو محفوظ بنانے کی بات کی لیکن صدر ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس میں صرف دو جنسوں کو تسلیم کرنے کی پالیسی اپنائی گئی۔

صدارتی معافی اور قانونی اقدامات

صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد اپنے پہلے دن جنوری چھ کے مظاہرین کو معاف کرنے سمیت کئی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بین الاقوامی تعلقات اور علاقائی تبدیلیاں

صدر ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام ’گلف آف امریکہ رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے پانامہ کینال کو دوبارہ امریکی کنٹرول میں لانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

خلائی تحقیق

انہوں نے مریخ پر انسان بھیجنے کے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ کی خلائی تحقیق میں قیادت کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ تقریر صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی ترجیحات کو ظاہر کرتی ہے، جن میں قومی خودمختاری، اقتصادی ترقی، اور حکومتی اصلاحات پر زور شامل ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی افتتاحی تقریر میں یوکرین یا غزہ کے بارے میں براہِ راست کوئی ذکر نہیں کیا۔ تاہم انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام اور یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اوول آفس میں متعدد ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرنے کے بعد جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا انہیں یقین ہے کہ وہ غزہ میں فائر بندی برقرار رکھ سکتے ہیں اور معاہدے کے تین مراحل مکمل کر سکتے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ ’مجھے یقین نہیں ہے۔‘

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے غزہ کی تصویر دیکھی ہے اور یہ ایک بہت بڑی تباہی کی جگہ کی طرح ہے اور اسے بالکل مختلف طریقے سے دوبارہ تعمیر کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ، حلف برداری سے قبل ایک تقریب میں انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا کریڈٹ لیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں امن کے حصول پر بات کی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ