پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں 23 جنوری 2025 کو امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان سے ملاقات کی جس کے کچھ دیر بعد کانگریس مین جو ولسن کے ایکس اکاؤنٹ پہ ’فری عمران خان‘ کی پوسٹ کی گئی۔
Free Imran Khan
— Joe Wilson (@RepJoeWilson) January 23, 2025
سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
جریدے فارن پالیسی سے وابستہ صحافی مائیکل کوگلمین کا کہنا تھا کہ ’ پاکستان کے وزیر داخلہ نے امریکی رکن کانگریس سے ملاقات کی اور اس کے فوراً بعد رکن کانگریس نے ’فری عمران خان‘ کا ٹویٹ کیا۔ یہ وزیر داخلہ اور ان کے اعلیٰ افسران کے لیے ایک بڑی ناکامی ہے۔‘
Pakistan’s interior minister meets with a US Congressman and soon thereafter the Congressman posts a “free Imran Khan” tweet.
— Michael Kugelman (@MichaelKugelman) January 23, 2025
That’s an epic fail for the interior minister and his superiors.
اس سے قبل 25 دسمبر 2004 کو نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تعینات کیے جانے والے نمائندہ برائے خصوصی مشن رچرڈ گرینیل نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ’تحریک انصاف کے رہنما عمران خان جیل سے رہا ہوں۔‘
ایک امریکی ٹی وی پروگرام ’نیوز لائن‘ کی میزبان بیانکا ڈی لاگرزا نے منگل کو رچرڈ یا رک گرینیل سے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خصوصی مشن کے سفیر کے طور پر نامزد کیے جانے اور پاکستان کے ساتھ امریکہ کے خارجہ تعلقات کی پالیسی کے بارے میں بات کی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
امریکی قومی انٹیلی جنس کے سابق قائم مقام ڈائریکٹر رچرڈ گرینیل نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ سیاست میں باہر سے آنے والے لوگ، غیر سیاسی، عام فہم لوگ، کاروباری لوگ وہ لوگ ہیں ’جو میرے ساتھ بہترین کام کرتے ہیں۔ لہٰذا میں چاہتا ہوں کہ عمران خان جیل سے رہا ہوں۔ وہ اس وقت جیل میں ہیں۔‘
قبل ازیں صدر ٹرمپ کی بہو اور ان کی دست راست ’لارا‘ کا تذکرہ پاکستانی میڈیا پر ہوتا رہا ہے کیوں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق حکومت میں کابینہ کے رکن اور عمران خان کے قریبی ساتھی ذوالفقار بخاری نے عندیہ دیا تھا کہ وہ نو منتخب صدر کی ٹیم کے اہم ارکان، جن میں ان کی بیٹی اور داماد بھی شامل ہیں، سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے انگریزی روزنامہ دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ملاقات میں وہ عمران خان کے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافیوں اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بات کریں گے۔