نیوزی لینڈ نے جمعے کو کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے بیٹنگ شروع کی اور نیوزی لینڈ کو 159 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے کیویز نے 18.1 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیرل مچل 72 اور گلین فلپس 70 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
اس سیریز کے دوران یہ پہلا موقع تھا، جب پاکستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کی لیکن نتیجہ گذشتہ تین میچز سے قطعی مختلف نہ تھا اور پاکستانی بلے بازوں نے اپنی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
محمد رضوان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے صائم ایوب صرف ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
سابق کپتان بابر اعظم گذشتہ تین میچز میں اچھی کارکردگی دکھاتے رہے لیکن آج ان کا بلا بھی نہ چل سکا اور وہ 19 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
محمد رضوان کے علاوہ کوئی پاکستانی بلے باز وکٹ پر ٹک نہ سکا۔ محمد رضوان نے 63 گیندوں پر 90 رنز کی اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو 159 تک سکور تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔
محمد نواز نے آخری اوورز میں تیز کھیلتے ہوئے ایڈم ملنے کو ایک اوور میں تین چھکے تو لگائے لیکن اس کے باوجود پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کو ایک بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری اور لوکی فرگوسن سے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پانچ میچز کی اس سیریز میں پاکستان کو پہلے ہی تین صفر سے شکست ہو چکی ہے اور اب چوتھے میچ میں بھی شکست سے پاکستانی ٹیم کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔
مستند خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیوں کے لیے انڈپینڈنٹ اردو کے وٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں۔